بالی وڈ راؤنڈ اپ
دھونی کی فلم کو نہ

،تصویر کا ذریعہGetty
اگر ایک جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر فلم بنانے کا منصوبہ تنازعے کا شکار ہو گیا ہے تو وہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی ایک رومانٹک کامیڈی میں نظر آنے والے ہیں۔
دراصل بالی وڈ کے معروف فلم ساز نیرج پانڈے نے بڑے زور شور سے فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور مبینہ طور پر اس کے رائٹس بھی اونچی قیمتوں میں فروخت کیے تھے۔
لیکن اب اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح کر دیا ہے کہ دھونی پر اس وقت تک کوئی فلم نہیں بنائی جا سکتی جب تک کہ وہ مکمل طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لے لیں۔
اور یہی وجہ ہے کہ دھونی پر مجوزہ فلم التوا میں پڑ گئی ہے۔
باؤنسر کے بعد رمانٹک کامیڈی

،تصویر کا ذریعہAFP
بلے بازوں پر باؤنسر برسانے کے بعد اب آسٹریلیا کے سابق گیند باز بریٹ لی پردۂ سیمیں پر رومانس کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ ایک انڈو-آسٹریلین فلم ’ان انڈين‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم رومانٹك کامیڈی ہے۔
فلم میں بریٹ لی کے ساتھ تنشٹھا چٹرجی اہم کردار ادا کریں گی۔
بریٹ لی نے بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا: ’گذشتہ دس برسوں سے مسلسل فلموں کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن وہ اس کے لیے موزوں وقت نہیں تھا۔ میں کرکٹ میں مصروف تھا لیکن اب جب یہ موقع ملا ہے تو میں اسے ہاتھ سے کیوں جانے دوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
37 سالہ بریٹ لی نے سنہ 2012 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ باقاعدہ طور پر کرکٹ كمنٹري کر رہے ہیں۔
بریٹ لی نے کہا: ’میں ہمیشہ سے کرکٹ کے علاوہ دوسری چیز بھی کرنا چاہتا تھ۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ جب میں 50 سال کا ہو جاؤں تو افسوس کروں کہ کاش فلم بھی کر لی ہوتی۔‘
رومانی فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے کے بارے میں بریٹ لی نے کہا: ’میں ذاتی زندگی میں بھی رومانٹك ہوں، تو یہ کردار مجھ پر اچھا لگے گا لیکن میں ایکشن فلمیں بھی کرنا چاہوں گا۔‘
اداکار شائنی آہوجہ کی واپسی

،تصویر کا ذریعہBhatt Films
اداکار شائنی آہوجہ کی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی ہونے والی ہے۔ اپنی نوکرانی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کی وجہ سے وہ اتنے عرصے تک فلموں سے دور رہے۔
اطلاعات کے مطابق وہ انیس بزمی کی فلم ’ویلکم بیک‘ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم میں وہ نصیر الدین شاہ کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
شائني پر سنہ 2009 میں ان کی گھریلو نوکرانی نے عصمت دری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سنہ 2011 میں ایک عدالت نے انھیں سات سال کی سزا سنائی تھی۔
اس کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے ایک اپیل پر انھیں ضمانت دی تھی۔ اس الزام کے بعد شائنی کو فلمیں ملنی بند ہو گئیں تھیں۔







