بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ کے اراکین پارلیمان کے لیے نصیحت

اس سے پہلے بھی بالی وڈ سے کئی معرو اداکار پارلیمان کا حصہ رہ چکے ہیں جن میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ بھی شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشناس سے پہلے بھی بالی وڈ سے کئی معرو اداکار پارلیمان کا حصہ رہ چکے ہیں جن میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ بھی شامل ہیں

پریش راول، کرن کھیر اور ہیما مالنی جیسے بالی وڈ اداکار اور اداکارائیں اس بار بی جے پی کے نمائندوں کے طور پر منتخب ہو کر پارلیمان میں آئے ہیں۔

ممبئی کے ایک اخبار کے مطابق پارٹی نے ان فنکاروں کو کئی ہدایات دی ہیں۔

ان سے کہا گیا ہے کہ وہ لائیو شو اور کنسرٹ نہ کریں۔ ’فحش‘ اور ’ذو معنی‘ کامیڈی فلمیں نہ کریں۔

اس کے ساتھ مودی حکومت نے مبینہ طور پر ان سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران زیادہ سے زیادہ حاضر رہیں اور پارلیمنٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

حال میں بھارت کے معروف کرکٹر سچن تنڈولکر اور معروف اداکارہ ریکھا پر ایوان بالا کے اجلاس سے غیر حاضر رہنے پر تنقید ہوئی ہے۔ دونوں ابھی تک بالترتیب تین اور سات دن ہی اجلاس میں شرکت کر سکے ہیں۔

بہر حال تنڈولکر نے اپنی غیر حاضری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے بڑے بھائی کی بائی پاس سرجری ہوئی ہے اور مجھے ان کے ساتھ رہنا پڑا۔ میں نے کسی بھی ادارے کی توہین نہیں کی ہے۔‘

’بھائی‘ کی فلم 200 کروڑ کے پار

سلمان خان کو ان کے مداح ’بھائی‘ بھی کہتے ہیں

،تصویر کا ذریعہSajid Nadiadwala

،تصویر کا کیپشنسلمان خان کو ان کے مداح ’بھائی‘ بھی کہتے ہیں

سلمان خان کی فلم ’کک‘ کی کمائی 200 کروڑ روپے کے پار چلی گئی ہے۔

فلمی بازار کے ماہرین کے مطابق ’کک‘ نے ریلیز ہونے کے 11 دن میں ہی 200 کروڑ سے اوپر کا بزنس کر لیا تھا۔

اس سے پہلے عامر خان کی ’دھوم 3‘ اور’تھری ايڈيٹس‘، شاہ رخ خان کی ’چینّئی ایکسپریس‘ اور ریتک روشن کی ’كرش -3‘ جیسی فلمیں بھی 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں۔

’دھوم -3‘ نے نو دنوں میں، ’كرش -3‘ نے 10 دنوں میں، ’چینئی ایکسپریس‘ نے 15 دنوں میں اور ’تھری ايڈيٹس‘ نے 70 دنوں میں 200 کروڑ روپے کی آمدن کا ہندسہ پار کیا تھا۔

سلمان خان کو ان کے مداح ’بھائی‘ بھی کہتے ہیں۔

کون لکھے گا نواب پٹودی کی کہانی؟

نواب پٹودی بھارت کے سب سے کم عمر کپتان رہ چکےہیں جنھوں نے اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے شادی کی اور ان کی اولاد میں سیف اور سوہا علی خان ایکٹنگ کی دنیا میں ہیں
،تصویر کا کیپشننواب پٹودی بھارت کے سب سے کم عمر کپتان رہ چکےہیں جنھوں نے اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے شادی کی اور ان کی اولاد میں سیف اور سوہا علی خان ایکٹنگ کی دنیا میں ہیں

کافی عرصے سے بھارت کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان منصور علی خاں پٹودی کی زندگی پر فلم بنانے کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں اس فلم کو بنانے میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو بہت زیادہ دلچسپی ہے۔

لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس دور میں پٹودی کھیلتے تھے اس وقت کے کرکٹ کے تمام ریکارڈ حاصل کرنا ایک مشکل امر ہے۔

ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد انھیں فلم کی شکل دینا بھی ایک چیلنج ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق سیف اپنے والد پر بننے والی اس فلم کے لیے آج کل مصنف کی تلاش میں ہیں۔