کرینہ کپور اگر اپنی فلم کی پروموشن میں مشغول ہیں تو سونم کپور انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کرے گا میں مگن ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ کے پروموشن میں زیادہ مصروف ہیں یا پھر بال سنوارنے میں یہ فیصلہ آپ ہی کریں۔
،تصویر کا کیپشن’انٹرنیشنل انڈین اچيورز‘ یعنی بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے بھارتیوں کے لیے منعقد سنہ 2014 کی ایوارڈ تقریب کے موقعے پر اپنے زمانے کے بالی وڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا اور دھرمیندر پہنچے تھے۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک کمرشل پروگرام کے دوران نظر آئیں اور فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز رہیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی نے ایک بار پھر فلم میں واپسی کی ہے۔ یہاں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ فلم ’انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کرے گا‘ کے پروموشن کے لیے بھارتی اداکارہ سونم کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان ایک ساتھ آئے۔ یہ دونوں اپنی آنے والی فلم ’خوبصورت‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناپنی فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ کے پروموشن کے لیے کرینہ کپور اور اجے دیوگن بھارت کے ایک مقبول پروگرام کامیڈی نائٹس میں شریک ہوئے۔ یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہو گی۔
،تصویر کا کیپشنعامر اپنی آنے والی فلم ’پی کے‘ کے پوسٹر کے لیے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔