بالی وڈ راؤنڈ اپ
کرینہ کپور کو اجے سے پریشانی

،تصویر کا ذریعہ
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ’سنگھم 2‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے دوران انھیں بہت سی دشواریوں کا سامناکرنا پڑا۔
کرینہ کو شکایت ہے کہ اجے دیوگن بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں اور اس سے ان کے ساتھ بیٹھنا تک مشکل ہو جاتا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت میں کرینہ نے کہا: ’شاٹ کے دوران بھی وہ دھواں اڑا رہے ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک کمرے میں کھڑے رہنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی بار ہم کھانا کھا رہے ہوتے تھے اور اجے سگریٹ پینا شروع کر دیتے تھے۔‘
کرینہ کہتی ہیں: ’پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ اب ہم ساتھ میں بیٹھ کر کھانا نہیں کھائیں گے کیونکہ میں سگریٹ کے دھوئیں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتی۔‘
اس کے علاوہ کرینہ کپور سے سیف علی خان کی فلم ’ہم شکلز‘ کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے۔
کرینہ کپور نے اس کے جواب میں کہا کہ سیف ایسی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔
کون بنے گا کروڑ پتی کا آٹھواں سیزن

،تصویر کا ذریعہColors
بھارت کے معروف ٹی وی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے آٹھویں سیزن میں ناظرین شو کے میزبان امیتابھ بچن اور مشہور کامیڈین کپل شرما کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔
اس شو کے پہلے مہمان کے طور پر امیتابھ بچن نے کپل شرما کو مدعو کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع امیتابھ بچن نے بذاتِ خود اپنے بلاگ میں دی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امیتابھ نے لکھا: ’کپل شرما کے ساتھ شو کے پہلے ایپیسوڈ کی شوٹنگ ہم نے مکمل کر لی ہے۔‘
واضح رہے کہ کپل کے شو میں فلم کے سٹارز اپنی فلم کے پروموشن کے لیے جاتے رہتے ہیں۔
امیتابھ بچن بھی کپل کے شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں مہمان کے طور پر شامل ہو چکے ہیں۔
جھانسی میں 'مرداني'

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی اپنی آنے والی فلم ’مرداني‘ کے پرموشن کے لیے جلد ہی مختلف بھارتی شہروں کا دورہ کرنے والی ہیں۔
لیکن وہ اپنے اس دورے کی شروعات اترپردیش کے شہر جھانسی سے کرنا چاہتی ہیں۔
رانی کے مطابق چونکہ فلم ’مرداني‘ کا مرکزی کردار خاتون ہے اور جھانسی کی رانی لکشمی بائی بہادری میں خواتین کے لیے مثالی حیثیت رکھتی ہیں اس لیے وہ جھانسی سے اپنی مہم کا آغاز یہاں سے کرنا چاہتی ہیں۔
’مرداني‘ میں رانی نے ایک پولیس افسر کا رول ادا کیا ہے۔ فلم 22 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ ان کی شادی کے بعد پہلی فلم ہے جو ریلیز ہو رہی ہے۔
کنگنا کی قیمت میں اضافہ

،تصویر کا ذریعہhoture images
فلم ’کوئن‘ کی زبردست کامیابی کے بعد بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رانات نے اطلاعات کے مطابق اپنی فیس میں 50 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔
کنگنا کہتی ہیں کہ ’کوئن‘ کے بعد لوگوں کا میرے بارے میں نظریہ بدلا ہے اور مجھے اپنی پسند کے رول مل رہے ہیں تو ایسے میں فیس بڑھانا ایک فطری عمل ہے۔
اگرچہ ’کوئن‘ کے بعد کنگنا کی فلم ’ریوالور رانی‘ کو ناظرین نے زیادہ نہیں سراہا تھا تاہم ’کوئن‘ میں ان کی اداکاری کی فلم ناقدین اور ناظرین دونوں نے بہت پذیرائی کی تھی۔
کنگنا کی آنے والی فلموں میں عمران خان کے ساتھ ’کٹی بٹی‘، سیف علی خان کے ساتھ ریما کگتی کی فلم کے علاوہ ’تنو ویڈس منو‘ کا سیکوئل اور سائی کبیر کی ’ڈیوائن لوورز‘ شامل ہیں۔







