بافٹا ایوارڈز میں بھی سیاہ رنگ کی گہری چھاپ

،تصویر کا ذریعہEPA
برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی بافٹا ایوارڈز میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف حاصل کرنے پر مبنی فلم 'تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری' کی دھوم رہی۔
اس فلم کو مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز ملے جن میں بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین اداکارہ کے اہم ایوارڈز شامل تھے۔

،تصویر کا ذریعہEPA
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس میکڈورمینڈ کو ملا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ دوسری جنگ عظیم پر مبنی فلم 'ڈارکسٹ آور' میں برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا کردار ادا کرنے والے اداکار گیری اولڈ مین کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
فلم 'ڈارکسٹ آور' کو دو ایوارڈز ملے جبکہ تخیلاتی رومانوی فلم 'دی شیپ آف واٹر' کو تین ایوارڈز ملے جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا جو کہ گولرمو ڈیلٹورو کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہPA
گذشتہ رات لندن کے البرٹ ہال میں منعقدہ بیفٹا ایوارڈز میں زیادہ تر مہمان سیاہ رنگ میں ملبوس نظر آئے اور یہ کسی کے لیے باعث حیرت نہیں تھا کیونکہ اس سے قبل گولڈن گلوب ایوارڈز میں 'ٹائمز اپ' اور 'می ٹو' مہم کی حمایت میں بھی لوگوں نے سیاہ لباس زیب تن کیے تھے۔

،تصویر کا ذریعہPA
'تھری بل بورڈز' مسوری میں ہونےوالے ایک بہیمانہ قتل پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی برطانوی ہدایت کار مارٹن میکڈوناہ نے لکھی ہے اور انھوں نے فلم کی ہدایت بھی کی ہے۔
عام طور پر ایسا دیکھا گيا ہے کہ جو فلمیں بیفٹا میں کامیاب ہوتی ہیں آسکر میں ان کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
بہرحال گذشتہ تین سالوں میں ایسا نہیں ہوا ہے کہ جو فلم بیفٹا میں بہترین قرار دی گئی ہے وہی آسکر میں بھی بہترین قرار دی گئی ہو۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس فلم کو بہترین معاون اداکار اور 'اوریجنل سکرین پلے' کا بھی ایوراڈ ملا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA
فلم 'دا شیپ آف واٹر' کو سب سے زیادہ 12 زمروں میں نامزدگی ملی تھی لیکن اسے تین ہی ایوارڈ مل سکے جس میں بہترین ہدایت کار، پروڈکشن ڈیزائن اور اوریجنل میوزک کے ایوارڈز ملے۔

،تصویر کا ذریعہPA
ایلیسن جینی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم 'آئی، ٹونیا' کے لیے دیا گيا۔ پہلی بار وہ بیفٹا میں نامزد ہوئی تھیں اور انھیں 'دا ویسٹ ونگ' میں اداکاری کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈینیئل کلویا کو فلم ‘گیٹ آؤٹ‘ کے لیے رائزنگ سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا اور انھوں نے اپنے تقریر میں اپنی والدہ کا شکریہ ادا کیا۔








