برطانوی فلمی ایوارڈ بیفٹا تصاویر میں

رواں سال برطانوی فلمی ایوارڈ بیفٹا کا انعقاد رائل ہال لندن میں ہوا۔ پیش ہیں اس کی تصویری جھلکیاں۔

ایما سٹون

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنگولڈن گلوب کی طرح اس ایوارڈ تقریب میں بھی لالا لینڈ کی دھوم رہی۔ ایما سٹون کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایما سٹون، ایمی ایڈمز اور فلیسیٹی جونز

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنایما سٹون اور ایمی ایڈمز (بیچ میں) کو بہترین اداکارہ کے زمرے میں نامزدگی ملی تھی۔ یہاں انھیں ریڈ کارپٹ پر سٹاروارز کی برطانوی اداکارہ فلیسیٹی جونز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ایمیلی بلنٹ، میرل سٹریپ اور گارفیلڈ

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبہترین اداکارہ کے لیے ایمیلی بلنٹ (بائیں) کو فلم 'دا گرل آن اے ٹرین' میں ان کی اداکاری کے لیے نامزد کیا گيا تھا جبکہ میرل سٹرپ کو بھی اسی زمرے میں نامزدگی ملی تھی۔ ان کے ساتھ اینڈریو گارفیلڈ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جنھیں بیسٹ ایکٹر کے زمرے میں نامزدگی ملی تھی۔
کیمبرج کے دیوک اور ڈچز

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنکیمبرج کے دیوک اور ڈچز کو ریڈ کارپٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
نوامی ہیرس

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنفلم مون لائٹ میں اداکاری کے لیے ہیرس کو بہترین معاون اداکارہ کے زمرے میں نامزدگی ملی تھی۔
سٹیفن فرائی

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن70ویں بیفٹا ایوارڈز کی میزبانی کی ذمہ داری سٹیفن فرائی نے ادا کی۔
ڈینیئل چیزیلے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنڈینیئل چیزیلے کو فلم لا لا لینڈ کے لیے بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نکول کڈمین

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشننکول کڈمین کو فلم لائن میں بہترین معاون اداکارہ کے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
ایما سٹون

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسٹون کے بارے میں یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آسکر بھی جیت لیں گی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں عجیب سا احساس ہو رہا ہے۔
کین لوچ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ کین لوچ کی فلم کو دیا گیا۔
دیو پٹیل

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبرطانوی اداکار دیو پٹیل کو بہترین معاون اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
وائولا ڈیوس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکی سٹار وائولا ڈیوس کو فلم فینس میں اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کیسی ایفلک

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنفلم مانچسٹر بائی سی میں اداکاری کے لیے کیسے ایفلک کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس فلم کو بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
میل بروکس

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشہزادہ ولیمز نے فلم ساز، اداکار اور کامیڈین میل بروکس کو بیفٹا فیلوشپ ایوارڈ پیش کیا جسے انھوں نے اپنی زندگی کا 'واحد عظیم اعزاز' قرار دیا۔