20 سالہ نوجوان 45 کروڑ ڈالر کی لاٹری کا فاتح

،تصویر کا ذریعہFacebook
امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے اور وہ اس سے 'کچھ مزے' کرنا چاہتے ہیں۔
شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔
انھوں نے ایک لمبے عرصے میں پوری رقم کی جگہ ایک ہی وقت میں 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم کا انتخاب کیا ہے۔
ایک بیان کے مطابق شین مسلر نے کہا کہ میگا میلیئنز ڈرا کی شب ان کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایک ہفتے قبل نتائج کے چند منٹ بعد انھوں نے اپنے فیس بک پر لکھا: 'او مائی گاڈ۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مسٹر مسلر نے اپنے لاٹری جیتنے والا ٹکٹ جمعے کو ریاستی لاٹری کے ہیڈکواٹر ٹیلہیسی میں پیش کیا۔

،تصویر کا ذریعہFacebook
انھوں نے کہا کہ جیت کی اس رقم سے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
بیان کے مطابق انھوں نے کہا: 'میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کر سکوں گا، اپنے گھر کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کر سکوں گا۔‘
یہ بھی پڑھیے
انھوں نے ٹیمپا بے ٹائمز کو بتایا: 'میں اپنے اہل خانہ کا خیال رکھنا چاہتا ہوں، کچھ مزے کرنا چاہتا ہوں اور مالی کامیابی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مستقبل میں ایک وراثت چھوڑنا چاہتا ہوں۔'
ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل نوکری سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مسٹر مسلر نے لاٹری جیتنے والا ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹر شمال میں اپنے شہر پورٹ ریچی کے سیون-الیون سے 'کوئک پک' آپشن کے ذریعے خریدا تھا۔ اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آ سکتا ہے۔
جیتنے والے نمبر اس طرح تھے۔ 28، 30، 39، 59، اور 70 اور میگا بال 10۔
شین مسلر نے کہا: 'میں نے اپنی مختصر سی زندگی میں جو ایک بات سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ مثبت ذہن کے ساتھ خود سے صادق ہیں تو آپ کو اس کا انعام ملتا ہے۔
'میں مستقبل کے لیے پر امید ہوں۔'










