زی سینے ایوارڈ میں نئے کے ساتھ پرانے دور کی بازگشت

،تصویر کا ذریعہTwitter/Zee Cine Awards
انڈیا کی فلم نگری ممبئی میں منگل کی شب زی سینے ایوارڈ کی محفل میں نئے اداکاروں کے ساتھ گذشتہ زمانے کے اداکار بھی جلوہ گر ہوئے۔
اگر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سری دیوی کو فلم 'مام' کے لیے ملا تو بہترین معاون اداکار کا اعزاز انیل کپور کو 'مبارکاں' کے لیے ملا۔
اس فلم ایوارڈ کے ساتھ ہی بالی وڈ میں آئندہ سال کے مختلف ایوارڈ کا افتتاح ہوا۔
عامر خان ایوارڈ سے دور رہتے ہیں لیکن ان کی فلم 'سیکرٹ سپر سٹار' نے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کیے۔ اسے بہترین اداکار (منفی رول)، بہترین معاون اداکارہ، بہترین پہلی فلم کے ڈائریکٹر کے ساتھ تکنیکی ایوارڈ بھی ملے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/PriyankaChopra
بہترین اداکار (پیپلز چوائس) ایوارڈ اکشے کمار کو ان کی فلم ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ کے لیے دیا گيا جبکہ ان کی فلم 'ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا' کو بہترین فلم اور غیر معمولی اثرات مرتب کرنے والی فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ فلم 'گول مال اگین' کو ناقدین نے بہترین فلم قرار دیا۔
عالیہ بھٹ کو 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ دیا گیا تو ورن دھون کو بہترین اداکار (کریٹک) قرار دیا گیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بہر حال زی سینے ایوارڈ اپنے ایوارڈ سے زیادہ بالی وڈ کی معروف ہستیوں کی موجودگی اور ان کے پرفارمنسز کے لیے یاد کی جائے گی۔
اس تقریب میں اگر امیتابھ بچن کو غیرمعمولی لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں شاہ رخ خان کو ہندی سینیما میں ان کے 25 سال کے تعاون کے لیے خصوصی انعام دیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ 'بریلی کی برفی' کی ہدایتکار اشونی اییر تیواری کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/Asli_Jacqueline
ریڈ کارپٹ پر لوگوں نے پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ، قطرینہ کیف وغیرہ کے جلوے دیکھے۔
انیل کپور نے ایوارڈ ملنے پر ٹویٹ کیا: 'یہ سال شاندار رہا اور یہ ایوارڈ کیک پر چیری کی سجاوٹ جیسا ہے۔ مجھے میری یوم پیدائش کا قبل از وقت تحفہ مل گیا۔ شکریہ زی سینے ایوارڈ 2018 اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنھوں نے 'مبارکاں' اور 'کرتار' پسند کی۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter/Zee Cine Awards
بہر حال سوشل میڈیا پر ان ایوارڈز کی اہمیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ بطور خاص ورون دھون کے ایوارڈ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف انکت پرکاش چنگ نے لکھا: کیا آپ کے خیال میں ورون نے راج کمار راؤ، عرفان خان، رتک، اکشے سے بہتر اداکاری کی ہے۔ مجھے ان ایوارڈ شو کی منطق سمجھ میں نہیں آتی۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Varun_dvn







