ایوارڈ تقریبات اور ٹی وی مقابلوں میں ہونے والی فاش غلطیاں

آسکر ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسکر ایوارڈ

اس بار آ‎سکر تقریب میں اس وقت غلط فہمی پھیل گئی جب بہترین فلم کے لیے غلطی سے 'لا لا لینڈ' کا نام لے لیا گيا حالانکہ یہ ایوارڈ مون لائٹ کے حصے میں آیا تھا۔

لالا لینڈ کی ٹیم اپنے خطاب کی تیاری میں ہی تھی کہ اس کی تصحیح کا اعلان کیا گيا۔

لیکن ایسا واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا ہے۔ فلم ایوارڈز کی تقریبات یا پھر ٹی وی مقابلوں کے جیتنے والوں کے ناموں کو براہ راست نشر ہونے والے ٹی وی پروگراموں میں ایسی غلطیاں کئی بار پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

موبو ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلفافے کی غلطی کی وجہ سے جب بہترین نمغے کا انعام غلط شخص کو پیش کر دیا گيا

2016 کے موبو ایوارڈ تقریب میں بھی ایسا ہی ہوا تھا جب لفافے کی غلطی کی وجہ سے بہترین نغمے کا انعام غلط شخص کو پیش کر دیا گيا تھا۔

آر اینڈ بی ٹیم کے پاس یہ ایوارڈ تقریباً ایک گھنٹے تک رہا اس کے بعد اعلان کیا گيا کہ نہیں بہترین نغمے کا انعام اصل میں ایم سی ابرا گڈابرا نے جیتا ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے میزبان رکی ولیمز اور میلون اوڈوم نے کہا کہ ' کسی نے غلط لفافے کا انتخاب کیا تھا۔'

کسی کے جوش و خروش کر چرانے کا یہ کیا ہی عجیب طریقہ ہوسکتا ہے۔

مس کولمبیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمس کولمبیا اڈرینا گٹریز کو بھی غلطی سے حسینہ عالم کے خطاب سے نواز کر انھیں تاج پہنا یا

اسی طرح عالمی مقابلہ حسن کے دوران مس کولمبیا اڈرینا گٹریز کو بھی غلطی سے حسینہ عالم کے خطاب سے نواز کر انھیں تاج پہنایا گيا لیکن چند لمحوں بعد ہی اس غلطی کو درست کیا گيا اور تاج ان کے سر سے اتار کر مس فلپائن پیا الونزو کے سر پر رکھا گیا۔

مس کولمبیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمس کولمبیا س ےتاج واپس لے لیا گيا

2015 میں اس وقت میزبان سٹیو ہاروی نے غلط نام کا اعلان کیا تھا اور پھر بعد میں جب اس کا پتہ چلا تو انھوں نے سٹیج پر معذرت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی غلطی سرزد ہوگئی ہے۔

سنہ 2009 میں بھی ایم ٹی وی ویڈیو میوزک کی ایسی ہی ایک ایوارڈ تقریب میں بڑا عجیب واقعہ پیش آيا تھا۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 'یو بیلانگ ود می' نغمے کے لیے بہترین فیمیل ویڈیو ایواڑد جیتا۔

کینی ویسٹ، سوئفٹ ٹیلر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکینی ویسٹ نے سوئفٹ کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا تھا

لیکن ریپر کینی ویسٹ نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور پھر سٹیج پر ہاتھ میں ایوارڈ تھامے ہوئے سوئفٹ شکریہ ادا کرنے کا لفظ ادا کر پاتیں کہ اس سے پہلے کینی ویسٹ نے ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا اور سامعین کے سامنے لائیو ٹی پر سب کو یہ بتانے لگے کہ اس انعام کی اصل حقدار بیانسی تھیں۔ محترمہ سوئیفٹ اس حرکت پر ہکا بکّا رہ کئیں۔

سنہ 2010 میں آسٹریلیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آيا۔ ٹی وی کے ایک مقابلے میں کیزلی مارٹینو کو عوامی ووٹ سے جیتا قرار دیا گيا اور جب وہ اس کے بعد سٹیج پر خطاب کر رہی تھیں تب اعلان کیا گيا کہ نہیں اصل میں اس مقابلے کی فاتح 18 سالہ امانڈا وارا ہیں۔

آس‎ٹریلین ماڈل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجب ٹی وی پر براہ راست اس طرح کی تقریبات نشر ہوتی ہیں تو پھر ایسا ہوتا رہتا ہے

اس پر اپنے رد عمل میں آسٹریلیا کی ایک ٹاپ ماڈل سارہ موڈرک نے کہا تھا کہ 'میں اس سے بیمار محسوس کر رہی ہوں۔'

انھوں نے بعد میں یہ بھی کہا کہ جب ٹی وی پر براہ راست اس طرح کی تقریبات نشر ہوتی ہیں تو پھر ایسا ہوتا رہتا ہے۔

سنہ 2015 میں ایکس فیکٹر کے میزبان اولی مور‎ نے مقابلے میں حصہ لینے والی مونیکا مائیکل سے اس لیے معافی مانگنی پڑی تھی کیونکہ انھوں نے یہ اعلان کر دیا تھا وہ ٹلینٹ شو کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

مونیکا مائیکل

،تصویر کا ذریعہSYCO/THAMES

،تصویر کا کیپشنمونیکا مائیکل اور میزبان اولی مور

یہی نہیں بلکہ انھوں نے یہ سوچ کر کہ تین جج تو انھیں مقابلے سے باہر کرنے والے ہیں دیگر ججوں کی طرف سے انھیں جو نمبر دیے گئے تھے ان کا شمار بھی نہیں کیا تھا۔ مقابلہ دو دو نمبر سے ٹائی تھا لیکن پبلک ووٹ کی وجہ سے بالآخر وہ ہار گئی تھیں۔ لیکن لوگوں نے واضح طور پر یہ محسوس کیا تھا کہ یہ سب پہلےسے فکس تھا۔

برطانیہ میں سنہ 2007 میں عوام اس بات کے لیے ووٹ کر رہی تھی کہ یورو ویژن سانگ مقابلے کے لیے برطانیہ کی کون نمائندگی کرے گا۔ امکان یہ تھا کہ سکوچ اور سولو سنگر سنڈی فائنل میں ضرور پہنچیں گے۔ لیکن اس پروگرام کے دو میزبان تھے اور جب دونوں نے لائیو ٹی وی پر الگ الگ نام کا ذکر کیا تو کنفیوژن پیدا ہونا لازمی تھا۔

سکوچ ٹیم
،تصویر کا کیپشنسکوچ نے برطانیہ کی نمائندگی تھی

اس کے فورا بعد یہ بتایا گيا کہ اصل میں سکوچ نے مقابلہ جیتا تھا۔ بعد میں بی بی سی نے اس غلطی پر معذرت پیش کی تھی لیکن اس غلطی کے سبب سنڈی کا کریئر وہیں ختم ہو کر رہ گيا۔

ایسا ہی ایک بڑا عجیب واقعہ 2007 میں مائیکل جیکسن کے ساتھ ایم ٹی وی کی ایوارڈ تقریب میں اس وقت پیش آیا جب انھوں نے ایک ایسا انعام قبول کر لیا جو اصل میں تھا ہی نہیں۔

مائیکل جیکسن

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمائیکل جیکسن نے شکریہ ادا کرنے کے لیے تقریر بھی کی لیکن ایواڑد تو تھا ہی نہیں

یہ تقریب مائیکل جیکسن کے برتھ ڈے پر ہورہی تھی۔ انھیں سٹیج پر برتھ ڈے کیک پیش کرنے کے لیے بلایا گیا۔ اس موقع پر گلوکارہ بریٹنی سپیئر نے سامعين کو بتایا کہ وہ انھیں ملینیئم فنکار مانتی ہیں۔ پھر کیا تھا جیکسن نےشکریہ ادا کرنے کی غرض سے اپنی تقریر شروع کی۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ 'اگر بچپن میں کوئی مجھے سے یہ کہتا کہ مجھے موسیقی کےملینیئم ایوارڈ سے نوازا جائے گا تو شاید میں کبھی اس بات پر یقین نہیں کرتا۔'

انھوں نے اس ایوارڈ کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

کیٹی پیری
،تصویر کا کیپشنگلوکارہ کیٹی پیری نے سنہ 2009 میں کانز میں ہونے والی ایسی ہی ایک تقریب میں غلط؛ی سے بہترین عالمی سنگر کا ایوارڈ قبول کیا تھا

گلوکارہ کیٹی پیری نے سنہ 2009 میں کانز میں ہونے والی ایسی ہی ایک تقریب میں بہترین عالمی سنگر کا ایوارڈ قبول کیا تھا۔ حالانکہ وہ ان کے لیے نہیں بلکہ ریحانہ کے نغمے کے لیے تھا۔ کیٹی پیری نے بھی اس موقع پر انٹرنیشنل البم کا انعام جیت کر اپنی شرمندگی کو جھپا سکی تھیں۔

ڈی جے برنڈن بلاک لندن میں برطانوی ایوارڈ کی ایک تقریب کے دوران

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈی جے برنڈن بلاک لندن میں برطانوی ایوارڈ کی ایک تقریب کے دوران

ڈی جے برنڈن بلاک لندن میں برطانوی ایوارڈ کی ایک تقریب کے دوران سنہ 2000 میں سٹیج پر اس خوشی میں لڑکھڑا گئے تھے کہ شاید انھوں نے کوئی انعام جیت لیا ہے۔ لیکن حقیقت میں انھیں اس کی غلط فہمی ہوئی تھی اور بعد میں سکیورٹی فوسرز نے انھیں سٹیچ س ےدور ہٹایا۔