BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 29 February, 2008 - Published 10:27 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد کے وزارت اعلٰی کے امیدوار

ہوتی اور بلور
عوامی نیشنل پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پینتالیس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر امیر حیدر خان ہوتی کو صوبہ سرحد کی وزارتِ اعلٰی کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ بشیر احمد بلور صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

ان نامزدگیوں کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے آج پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے این پی کو صوبائی اسمبلی کے پینتالیس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ان ارکان میں دو آزاد امیدوار اختر نواز (ہری پور) اور عدنان وزیر (بنوں) بھی شامل ہیں۔

صوبہ سرحد کی وزارت اعلٰی کے امیدوار امیر حیدر خان ہوتی پانچ فروری انیس سو اکھتر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی اور بی اے ایڈورڈ کالج پشاور سے کیا۔

انہوں نے سیاسی سفر سنہ بانوے میں عوامی نیشنل پارٹی سے کیا۔ وہ سابق وفاقی وزیر اعظم خان ہوتی کے بیٹے ہیں جنکہ اسفندیار ولی کے بھانجے اور بیگم نسیم ولی خان کے بھتیجے ہیں۔

اسی بارے میں
سرحد میں اے این پی کی اکثریت
19 February, 2008 | الیکشن 2008
سرحد میں سیاسی جوڑ توڑ شروع
21 February, 2008 | الیکشن 2008
نئی حکومت: امید کی ایک کرن
23 February, 2008 | الیکشن 2008
شراکت کےعادی، قیادت کا بوجھ
28 February, 2008 | الیکشن 2008
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد