’دو تہائی اکثریت ہے،اجلاس بلائیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے۔ منگل کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بدھ کو اسلام آباد میں اتحادی پارٹیوں کا اجلاس بلا کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حکومت بنانے کے لیے ان کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت موجود ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف، ظفر اللہ جمالی کو وزیراعظم نہیں بنا رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں دو تین مہینے کی تاخیر کی جائے۔ قاف لیگ سے رابطوں کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ’قاف لیگ کا نہ تو پہلے کوئی وجود تھا اور نہ ہی اُنہیں لگتا ہے کہ مستقبل میں کوئی قاف لیگ رہے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ قاف لیگ کے ساتھ ملنے کی کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ نواز شریف نے کہا کہ’پہلے قاف لیگ کے قائدین کہہ رہے تھے کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن اب وہ ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ نون قاف لیگ کو اپنے ساتھ ملانے پر تیار نہیں ہے‘۔ عدلیہ کی بحالی کی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے قائد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کا آپس میں معاہدہ ہوا ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر معزول ججوں کو بحال کروائیں گی اور ملک میں فوجی آمریت کو شکست دی جائے گی۔ اُن کے بقول اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ ججوں کی بحالی کا مسئلہ نو مارچ سے پہلے ہی حل کر لیا جائے۔ | اسی بارے میں پچیس ارکان نواز لیگ میں شامل26 February, 2008 | الیکشن 2008 انتخابی درخواستیں، نتیجہ روکنے کا حکم26 February, 2008 | الیکشن 2008 نئی حکومت: امید کی ایک کرن23 February, 2008 | الیکشن 2008 پی پی:مزید حمایت حاصل کرنےکادعوٰی22 February, 2008 | الیکشن 2008 ’حلف مشرف کے ہاتھوں اٹھانا ہوگا‘22 February, 2008 | الیکشن 2008 حکومت سازی،ملاقاتیں شروع21 February, 2008 | الیکشن 2008 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||