قبائلی علاقے:تشدد لیکن پولنگ مکمل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاق کے زیر انتظام پاکستان کے قبائلی علاقوں میں قومی اسمبلی کی بارہ نشستوں میں سے دس نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے کیونکہ این اے بیالیس جنوبی وزیرستان اور این اے سینتیس کُرم ایجنسی پاڑہ چنار میں الیکشن ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سات قبائلی ایجنسیوں اور نیم قبائلی علاقوں میں دس نشستوں پر پیر کی صبح آٹھ بجے سے پولنگ سٹشنوں پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ قبائلی علاقے باجوڑ سے اطلاعات کے مطابق صبح کے وقت عنایت کلی میں ووکیشنل کالج کی چار دیواری میں نصب بم ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور دوپہر کو عنایت کلی میں ہی گورنمنٹ ہائی سکول پر راکٹ فائر کیا ہے۔لیکن دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایک دوسرے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں این اے پینتالیس میں دو امیدواروں کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین پولنگ سٹیشن بند کر دیے گئے۔ اورکزئی ایجنسی میں خواتین کے ووٹوں کے معاملے پر بعض امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد منی خیل اور ڈبوری میں پولنگ سٹیشن وقت سے پہلے بند کر دیے گئے۔ کرم ایجنسی میں حلقہ این اے اٹھتیس پر پولینگ جاری رہی اور علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ شمالی وزیرستان میں ووٹنگ مکمل پرامن ماحوال میں ہوئیاور بعض پولنگ سٹیشنوں پر خواتین بھی ووٹ ڈالنے کے لیے آئیں۔ جنوبی وزیرستان میں حلقہ این اے بیالیس پر الیکشن ملتوی ہوچکے ہیں جبکہ این اے اکتالیس میں انتخابات ہورہے ہیں لیکن این اے اکتالیس میں مقیم محسود قبائل کے لوگ احتجاجاً ووٹ نہیں ڈال رہے ہیں۔جنوبی وزیرستان میں بھی بعض پولنگ سٹیشنوں پر خواتین نے ووٹ ڈالے ہیں۔ مہمند ایجنسی میں صورتحال پرامن رہی اور وہاں بھی خواتین نے پولنگ میں حصہ لیا۔ پولنگ کے دن سب سے زیادہ جوش خروش وانا میں دیکھنے میں آیا جہاں مقامی لوگوں کے مطابق غیرملکیوں کو نکالنے جانے کے بعد سے امن عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: متعدد دھماکے، کئی ہلاک 04 February, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک05 February, 2008 | پاکستان بلوچستان سردی کی لپیٹ میں06 February, 2008 | پاکستان بلوچستان:صحافی قتل،املاک پرحملے09 February, 2008 | پاکستان انتخابی مہم: خضدار میں دھماکہ12 February, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||