BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 February, 2008, 14:52 GMT 19:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان سردی کی لپیٹ میں

بلوچستان میں موسم کی شدت کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں
بلوچستان کے کئی اضلاع میں برفباری اور بارشوں سے راستے بند ہو گئے ہیں، افغانستان کی سرحد کے ساتھ علاقوں میں شدید سردی کی لہر سے لوگوں گھروں تک محدود ہو گئے ہیں اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کوئٹہ کو چمن اور پھر افغانستان سے ملانے والی شاہراہ کوژک کے مقام پر شدید برفباری کی وجہ سے بند ہے۔ اس شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

چمن سے مقامی صحافی نور زمان اچکزئی نے بتایا ہے حالات اس قدر سنگین ہو گئے ہیں کہ عام لوگ سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں اور انہیں ایندھن اور خوراک دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمت ایک سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ٹماٹر اسی روپے کلو اور آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔

چمن سے انجمن تاجران کے صدر محمد ہاشم خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چرواہوں اور ان کے مویشیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ راستے بند ہیں شہر سنسان ہو چکا ہے۔

ادھر مکران ڈویژن کے شہروں میں حالیہ بارشوں سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ نوشکی اور قلات کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ بلوچستان سے موسم کا یہ نظام خارج ہورہا ہے لیکن سردی کی شدت مزید پانچ چھ روز تک رہے گی۔ بدھ کو کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس قلات میں منفی بارہ ژوب میں منفی چھ دالبندین اور نوشکی میں بھی درجہ حرات نقطہ انجماد سے کئی درجے کم رہا ہے۔

کوہلو کے ضلعی ناظم انجینیئر علی گل مری نے بتایا ہے کہ کوہلو میں ایک فٹ اور میوند تحصل میں پہلی مرتبہ برفباری ہوئی ہے اس طرح گزشتہ روز ہرنائی سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد