بلوچستان، برفباری کا سلسلہ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں موسم کی شدت برقرار ہے۔چمن زیارت اور کان مہتر زئی جانے والے راستوں پر برف پڑی ہے جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں چھہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ایندھن کے لیےاستعمال ہونے والی اشیا جیسے کوئلہ اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شمالی علاقوں میں قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ اور ژوب کے کئی مضافاتی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ادھر مکران ڈویژن میں بارشوں سےگوادر کے مضافاتی علاقےطلار میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تربت میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ساحلی علاقے پسنی میں چھہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں تینتالیس قلات میں، پینتیس اور ژوب میں گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سیف اللہ شامی نے بتایا ہے کہ چار روز بعد خاص طور پر صوبے کے شمالی علاقوں میں مذید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹیلیفون کےمحکمے کےحکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لسبیلہ اور خضدار کے درمیان پانی کے ریلے سے فائیبر آپٹک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سڑک کی تعمیر کے دوران فائبر آپٹک کو نقصان پہنچنے سے بلوچستان کا رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا تھا جسے بارہ گھنٹے بعد بحال کیا جا سکا ہے۔ | اسی بارے میں ناران میں برفباری، نئی مصیبتیں25 November, 2005 | پاکستان بلوچستان: بارشیں، برفباری، بچے ہلاک10 February, 2007 | پاکستان برفباری سے جموں و کشمیر الگ ہو گیا13 March, 2007 | پاکستان ’برفباری سے زیادہ اثر نہیں پڑا‘28 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||