دلاور خان وزیر بی بی سی اردو ڈاٹ کام ڈیرہ اسماعیل خان |  |
 | | | فیصل کریم کنڈی |
صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی جمیعت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمٰن کے مقابلے میں جیت رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن حلقہ این اے چوبیس ڈیرہ اسماعیل خان اور حلقہ این اے چبیس بنوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور اس دو حلقوں پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور ان کے تین بھائیوں نے ڈیرہ اسماعیل شہر سے ستر کلومیٹر شمال کی جانب عبدالخیل میں ووٹ ڈالے تھے۔مولانا نے تقریباً سار دن عبدالخیل میں گزاردیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود اکثر صحافی بھی صبح سے عبدالخیل پہنچ گئے تھے۔ مولانا فضل الرحمن اس موقع پر انتہائی پریشان لگ رہے تھےاور صحافیوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات سے سیاسی پارٹیوں کا کردار رہے گا۔اور عوام بھی خوش ہونگے۔انہوں نے کہ وہ بنوں کے لوگوں کی مطالبہ پر بنوں سے امیدوار بن گئے ہیں۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ پچھلے انتخابات میں مولانا نے فیصل سے صرف پانچ ہزار ووٹوں کی سبقت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس دفعہ کے مقابلے میں بظاہر فیصل کریم کنڈی مولانا سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔ |