BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 16 February, 2008 - Published 20:54 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں مزید بھرتیوں کی شکایات

سندھ کے وزیراعلیٰ عبدالقادر ہالیپوٹہ
نگران حکومت پر مختلف محکموں میں دس ہزار سے زائد بھرتیوں کا الزام ہے
عام انتخابات میں صرف دو روز باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے احکامات کے برعکس سندھ حکومت کی جانب سے نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور حال ہی میں صوبائی حکومت نے سولہ سو ڈاکٹروں اور پانچ سو میڈیکل سٹاف کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

گزشتہ دور حکومت میں ان ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا اور انہیں بعد میں مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر اتحادی صوبائی حکومت میں ان ملازمتوں کی تقسیم کا فامولا طے نہ پانے کی وجہ سے اس وقت کے وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے اس سمری کو روک دیا تھا۔

محکمہ صحت کی نگران صوبائی وزیر فوزیہ لاری نے سنیچر کو خصوصی طور پر سندھ کے وزیراعلیٰ عبدالقادر ہالیپوٹہ سے ملاقات کی اور یہ سمری منظور کرا لی۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق الیکشن کے بعد پہلے معمول کے دن ان ملازمین کو آفر لیٹر جاری کر دیے جائیں گے۔

 جمعہ کو محکمہ کرمنل پراسیکیوشن میں چار سو آسامیوں کے لیے تمام اضلاع میں فوری بھرتی کے لیے انٹرویو لیے گئے۔ اس محکمے کا قلمدان خود سندھ کے نگران وزیراعلیٰ عبدالقادر ہالیپوٹہ کے پاس ہے ۔

سندھ کی نگران حکومت پر مختلف محکموں میں دس ہزار سے زائد بھرتیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمران اتحاد مستقبل کے سیاسی سیٹ اپ میں اپنی گنجائش نہ دیکھ کر یہ بھرتیاں کر رہا ہے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو شکایات کی گئی تھیں اور گزشتہ ہفتے سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ان احکامات کے باوجود جمعہ کو محکمہ کرمنل پراسیکیوشن میں چار سو آسامیوں کے لیے تمام اضلاع میں فوری بھرتی کے لیے انٹرویو لیے گئے۔ اس محکمے کا قلمدان خود سندھ کے نگران وزیراعلیٰ عبدالقادر ہالیپوٹہ کے پاس ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ قوانین کو بالائے طاق رکھ کر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن کو کئی بار شکایات کی گئی ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو بھی اس سے آگاہ کیا ہے مگر کوئی تدارک نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی تو تمام غیر قانونی احکامات رد کیے جائیں گے۔ سید قائم علی شاہ کے موقف کے برعکس الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ نئی بھرتیوں سے لاعلم ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر چودھری قمر زمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جب یہ شکایات ملی تھیں تو چیف سیکرٹری کو لکھ دیا گیا تھا، اس کے بعد تو کوئی بھرتی نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھرتیاں ابتدا میں کی گئی تھیں مگر یہ وہ بھرتیاں تھیں جن کے سال ڈیڑھ قبل انٹرویو کیے گئے تھے۔

 قوانین کو بالائے طاق رکھ کر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن کو کئی بار شکایات کی گئی ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو بھی اس سے آگاہ کیا ہے مگر کوئی تدارک نہیں کیا گیا ہے۔
سید قائم علی شاہ

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اعجاز شاہ شیرازی اور ضلعی ناظم شفقت حسین شاہ نے مسلم لیگ میں شامل شیرازی اتحاد کے جلسے سے خطاب کیا ہے۔ ان دونوں افراد کے چھ بیٹے اور بھتیجے انتخابات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے امیدوار ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر چودھری قمرزمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے اس کی کوئی شکایت نہیں کی ہے، اگر شکایت کی جاتی ہے تو فوری اس کا نوٹس لیتے ہیں اور متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پہنچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد پہلا جلسہ عام ٹھٹہ میں کیا گیا تھا اور پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’یہاں سب سے زیادہ ظلم ہے اس وجہ سے انہوں نے یہاں پہلا جلسہ کیا ہے‘۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پونے آٹھ سو شکایت کی گئی ہیں، جن میں سرفہرست ناظمین کی مداخلت اور سرکاری مشینری کے استعمال کے بارے میں ہیں ، ان جماعتوں کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے کسی بھی شکایت پر کوئی موثر اور واضح کارروائی نہیں کی ہے۔

پی پی پی کا بڑھتا جوشسندھ میں پی پی پی
جیالے پہلے سے زیادہ متحرک نظر آ رہے ہیں
اسی بارے میں
سندھ حکومت کو نوٹس جاری
03 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد