BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 October, 2007, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں ملازمتوں پر پابندی عائد

سندھ ہائی کورٹ
’بھرتیاں ایمانداری سے میرٹ پر ہونی چاہئیں‘
سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں سرکاری محکموں میں بھرتی پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی انتہائی ضروری بھرتی کرنی بھی ہو تو اس سے پہلے عدالت سے اجازت حاصل کی جائے۔

کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے سرکاری محکموں میں مبینہ طور
پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے درخواست میں صوبے کے چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری داخلہ کو جوابدہ بنایا ہے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کر لی ہے اور وہ سرکاری محکموں میں بھرتی پر پابندی کے باوجود اپنے من پسند افراد کو خلاف قانون ملازمتیں دے رہی ہیں جس سے اہل افراد نظر انداز ہو رہے ہیں اور کراچی سمیت صوبے کے عوام میں سخت بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔

چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جمعہ کو اس درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری داخلہ کی جانب سے حلفیہ بیان جمع کروائے گئے جن میں کہا گیا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے ملازمتوں کی کوئی تقسیم نہیں کی گئی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے جواب دائر کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت اپنے من پسند امیدواروں کو بھرتی کر رہی ہے یہ بھرتیاں ایمانداری سے میرٹ پر ہونی چاہئیں۔

چیف جسٹس صبیح الدین احمد کا کہنا تھا’ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے، جس کو چاہتے ہیں خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بھرتی کر لیتے ہیں، ہزاروں بھرتیاں ہو چکی ہیں‘۔

محکمۂ تعلیم کے سیکرٹری محمد علی نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیا گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتیوں پر یہ پابندی ہوگی جس پر چیف جسٹس نے کہا’نہیں تمام گریڈ کی ملازمتوں کی بھرتی پر پابندی ہوگی‘۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوجاتا کوئی بھرتی نہ کی جائے۔ آئندہ سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اسی بارے میں
سندھ حکومت کو نوٹس جاری
03 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد