جے یو آئی کے سوا ووٹ دینا’حرام‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت میں دینی مدرسے کے ایک عالم نے فتوی جاری کیا ہے جس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار کے مقابلے میں کسی اور امیدوار کو ووٹ دینا ’حرام‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ فتویٰ جامعہ عثمانیہ لکی مروت کے مہتمم اور جے یو ائی کے سابق ضلعی امیر مولانا عبد المتین نے جمعرات کو ذرائع ابلاغ کو جاری کیا ہے۔ فتویٰ کے مطابق ووٹ کے تین شرعی حیثیتیں بتائی گئی ہے جن میں شہادت، سفارش اور حقوق مشترکہ میں وکالت شامل ہیں۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ تینوں حیثیتوں میں نیک ، صالح اور قابل امیدوار کو ووٹ دینا ثواب ہے جبکہ اس کے مقابلے میں نااہل اور فاسق امیدوار کو ووٹ دینا جھوٹی شہادت، بری سفارش اور ناجائز وکالت ہوگی۔ فتویٰ جامعہ عثمانیہ کے لیٹر پیڈ پر مولانا کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ جے یو آئی کے امیدواروں کے مقابلے میں ہی کسی اور کو ووٹ دینا کیوں حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ عثمانیہ لکی مروت کے مہتمم مولانا عبد المتین نے رابط کرنے پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو فتوی جاری کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدواروں کا ایجنڈا اسلامی نظام کا نفاذ اور اس کی ترویج ہے۔ ان کے بقول پاکستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اسلامی نظام نہیں ہے لہذا اسلامی نظام کے مقابلے میں کسی اور کو ووٹ دینا ’ حرام اور جھوٹی شہادت‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ مذہبی جماعتوں پر مشتمل اتحاد متحدہ مجلس عمل نے صوبہ سرحد میں اپنی حکومت کے دوران اسلامی نظام کے نفاذ کےلئے حقیقی کوششیں کئیں لیکن مرکزمیں صدر پرویز مشرف کی حکومت نے انہیں ایسا کرنے نہیں دیا۔ واضح رہے کہ مولانا عبد المتین جے یو آئی لکی مروت کے ضلعی امیر بھی رہ چکے ہیں۔ جنوبی اضلاع لکی مروت اور بنوں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا گڑہ بتائے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں سیاسی تبدیلی یا محفوظ راستہ27 September, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی تاریخ کا ایک سیاہ باب‘ 03 November, 2007 | پاکستان قاضی، فضل: مختلف بیانات04 December, 2007 | پاکستان مولانا کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں: طالبان09 January, 2008 | پاکستان سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل25 January, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||