پاکستان جرنیلوں کے لیے نہیں بنا:شریف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے اور حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ لاہور میں رائے ونڈ کے علاقے میں انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نےملک کو تباہ کیا اور کراچی سے خبیر تک خون کی ندیاں بہائی ہے۔ ان کے بقول وہ برسراقتدار آکر ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔ ان کا کہنا ہے پاکستان سولہ جرنیلوں کا نہیں بلکہ سولہ کروڑ عوام کا ملک ہے اور عوام کو ان حق حکمرانی واپس دلائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ صدر پرویز مشرف نے سابق شوکت عزیز اور چودھریوں کے دوستوں کے ایک سو ستر ارب کے قرضے معاف کئے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت اقتدار میں آکر ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے عدلیہ کے بحالی کی ضروری ہے۔آزاد عدلیہ ہی عوام کو انصاف فراہم کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے عوام مسلم لیگ نواز کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگائیں۔ان کے بقول مسلم لیگ قاف کو ووٹ دینا پاکستانیت کی نفی ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ قاف کے رہنماؤں شجاعت حسین ، پرویز الہی، اعجاز الحق اور ہمایوں اختر خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کی ہے اور بے وفاؤں کو سزا ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج حکومت امریکہ کی ڈکٹیشن پر چلی رہی ہے۔پاکستان میں امریکہ کی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کو ان کا حق حکمرانی چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں مشرف تمام مسائل کی جڑ ہیں: نواز07 January, 2008 | پاکستان ایمرجنسی کا خاتمہ نہیں ہوا: نواز01 February, 2008 | پاکستان لاپتہ افراد: نواز شریف سے مدد کی اپیل03 February, 2008 | پاکستان عدلیہ کی بحالی: نواز لیگ کا حلف07 February, 2008 | پاکستان ’پرویز الہیٰ، آج بھی عملاً وزیرِ اعلٰی‘14 January, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||