اوباما نے سعودی حکومت پر مقدمے کا بل مسترد کر دیا

سعودی عرب کی حکومت 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے
،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کی حکومت 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے

امریکی صدر نے اس بل کو مسترد کر دیا ہے جس کی مدد سے 11 ستمبر کو امریکہ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کا اختیار مل سکتا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس نے نو ستمبر کو متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دے دی تھی جبکہ سینیٹ نے یہ بل مئی میں منظور کیا تھا۔

صدر براک اوباما نے کا کہنا ہے کہ یہ بل امریکی مفادات کے خلاف ہے۔

امریکی اتحادی سعودی عرب 11 ستمبر 200 میں امریکہ پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ ایسا قانون بنایا گیا تو وہ امریکی بونڈ بیچ دے گا یعنی کہ اربوں ڈالر امریکی معیشت سے نکال لے گا۔ لیکن سینیٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ دھمکی محض الفاظ کی حد تک ہے۔

صدر اوباما نے ابتدا میں ہی متنبہ کر دیا تھا کہ اگر یہ بل منظور کیا گیا تو سعودی عرب بھی اسی قسم کا قانون امریکی شہریوں کے خلاف منظور کر سکتا ہے۔ تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کیونکہ اگر امریکہ اگر شدت پسندوں کی مالی معاونت نہیں کرتا تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔

ڈیموکریٹ جماعت کے ممبر کانگریس جیرلڈ نیڈلر نے اس بل کو سپانسر کیا تھا اور کہا تھا کہ ’ہم اس بل کو کانگریس میں امریکہ پر حملوں کے 15 سال مکمل ہونے سے قبل لانا چاہتے تھے۔‘

 یہ بل امریکی مفادات کے خلاف ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن یہ بل امریکی مفادات کے خلاف ہے

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اس بل کی حمایت کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔

اس بل کی منظوری میں سینیٹ میں کئی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے براک اوباما کے خلاف جاتے ہوئے اس بل کے حق میں ووٹ دیا۔