نیو یارک، مشتبہ ملزم کو طبی امداد پر ٹرمپ کی تنقید

،تصویر کا ذریعہAP
امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ نیویارک بم دھماکے کے مشتبہ ملزم احمد خان رحمی کی گرفتاری کے بعد انھیں طبی اور قانونی امداد فراہم کی جائے گي۔
واضح رہے کہ حراست میں لیے گئے 28 سالہ مشتبہ شخص احمد خان رحمی افغان نژاد امریکی شہری ہیں۔
احمد خان رحمی کو پانچ مواقع پر قتل کی کوششوں کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
٭<link type="page"><caption> نیویارک میں ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/09/160918_new_york_blasts_update_sh" platform="highweb"/></link>
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ’اب ہم انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیں گے۔ دنیا کے کچھ بہترین ڈاکٹر ان کا خیال رکھیں گے۔
’کتنی بری صورتِ حال ہے کہ انھیں ایک جدید ہسپتال کا کمرہ فراہم کیا جائے گا اور شاید انھیں روم سروس بھی مہیا ہو۔‘
اس سے پہلے حکام نے کہا تھا کہ احمد خان رحمی ایک روبوٹ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنا رہے تھے جب وہ پھٹ گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام نے بتایا کہ یہ ان پانچ بموں میں سے ایک تھا جو کہ ایک بستے میں سٹیشن کے قریب ملے تھے۔

،تصویر کا ذریعہWABC
حکام نے بتایا کہ یہ ایک کنٹرولڈ ڈیٹونیشن یعنی جان بوجھ کر بم کو ایک محتاط انداز میں تباہ کرنے کی کارروائی نہیں تھی اور یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب روبوٹ نے ایک تار کاٹی۔
یاد رہے کہ گذشتہ اختتامِ ہفتہ پر نیویارک اور نیوجرسی میں تین دھماکے کیے گئے۔ نیویارک شہر کے علاقے چیلسی میں ہونے والے دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم ان سب کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
چیلسی کا شمار مین ہٹن کے امیر علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بازار اور ریستوران ہفتے کے آخر میں کافی مصروف ہوتے ہیں اور یہاں ہجوم رہتا ہے۔
اس سے قبل امریکہ میں حکام کا کہنا تھا کہ نیویارک میں سنیچر کی رات ہونے والے دھماکے اور قریب سے ہی ملنے والے ایک اور آلے دونوں ہی میں لوہے کے ٹکڑوں بھرے پریشر ککر کا استعمال کیا گیا۔







