برازیل: پی ایم ڈی پی حکومتی اتحاد سے الگ

صدر روسیف کے خلاف مواخذے کی کارروائی جلد ہو سکتی ہے

،تصویر کا ذریعہAg. Brasil

،تصویر کا کیپشنصدر روسیف کے خلاف مواخذے کی کارروائی جلد ہو سکتی ہے

برازیل میں صدر جیلما روسیف کی اتحادی حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت پی ایم ڈی پی نے حکومت سے فوری علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد صدر روسیف کے خلاف مواخذے کی کارروائی جلد ہو سکتی ہے۔

حزبِ مخالف کے قانون ساز چاہتے ہیں کہ صدر جیلما روسیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے کیونکہ انھوں نے بڑھتے ہوئے خسارے کو چھپانے کے لیے حساب کتاب میں ہھر پھر کی۔

منگل کو کی جانے والی رائے شماری میں کی وجہ سے صدر روسیف نے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا جہاں وہ ایک اجلاس میں شرکت کرنے والی تھیں۔

برازیل کی ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے رہبنماؤں نے منگل کو ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ صدر روسیف کی کابینہ میں اس کے باقی رہ جانے والے چھ وزرا بھی استعفی دے دیں ورنہ ان کے خلاف بھی ضابطۂ اخلاق کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ اعلان پی ایم ڈی پی سے ہی تعلق رکھنے والے برازیل کے وزیرِ سیاحت ہینریک ایڈوآڈو ایلوس کی جانب سے استعفی دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار لورا بیکر کا کہنا ہے کہ اب صدر روسیف کو کانگرس کی جانب سے ان کے عہدے سے مئی تک معطل کر دیا جائے گا۔

ان کی جگہ ملک کے نائب صدر مچل ٹیمر لے لیں گے جو پی ایم ڈی بی کے رہنم ہیں۔ اس دوران سینیٹ یہ فیصلہ کرے گی کہ ان کو مستقل طور پر عہدے سے الگ کیا جائے یا نہیں۔

یہ اعلان پی ایم ڈی پی سے ہی تعلق رکھنے والے برازیل کے وزیرِ سیاحت ہینریک ایڈوآڈو ایلوس کی جانب سے استعفی دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنیہ اعلان پی ایم ڈی پی سے ہی تعلق رکھنے والے برازیل کے وزیرِ سیاحت ہینریک ایڈوآڈو ایلوس کی جانب سے استعفی دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے

مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی بی کے بیشتر قانون سازوں کو کچھ عرصے سے بائیں بازو کی جماعت کے ساتھ اتحادی حکومت میں مسائل درپیش تھے۔