’ال چیپو‘ کی رقوم منتقل کرنے والا شخص گرفتار

جینوری میں جیل سے فرار ہونے کے چھ ماہ بعد پکڑے جانے والے گسمان پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجینوری میں جیل سے فرار ہونے کے چھ ماہ بعد پکڑے جانے والے گسمان پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں

میکسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے تاجر ’ال چیپو‘ کی رقوم کی غیر قانونی طور پر منتقلی کرنے والے کو شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہوان مینول الوریز انزوزا جن کو ’کنگ میڈاس‘ بھی کہلایا جاتا ہے کو جنوبی علاقے اوکساکا میں چھٹیاں مناتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

منشیات کے تنظیموں کی کارٹیل ’سینالوا‘ کے سابق سربراہ گزمان کو امریکہ کی تحویل میں دیا جائے گا۔ گزمان کو میکسیکو کی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات والی جیل سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

شک ہے کہ انزونزا نے کارٹیل ’سینالوا‘کے لیے کمپنیوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اور زر مبادلے کے مراکز کی مدد سے سالانہ 30 سے 40 کروڑ رقم کی غیر قانونی طور پر منتقلی کی۔

واشنگٹن کی مرکزی عدالت نے انزونزا کی گرفتاری کی درخواست بھیجی ہے اور امریکہ کے حوالے کرنے کو بھی کہا ہے۔گزمان کو کیلفورنیا میں منشیات کا غیر قانونی کاروبار اور امریکہ کے شہر ٹیکسس میں ایک قتل کے سلسلے میں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

اس ماہ کے قبل میں انھوں نے حوالگی کے عمل کو جلدی کرنے کی درخواست دی تاکہ انھیں جیل میں بہتر علاج ملے ۔

جنوری میں جیل سے فرار ہونے کے چھ ماہ بعد پکڑے جانے والے گزمان پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔