سینڈرز تین ریاستوں میں کلنٹن کے خلاف کامیاب

 مسٹر سینڈز نے مسز کلنٹن کے 21 ووٹوں فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 79 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن مسٹر سینڈز نے مسز کلنٹن کے 21 ووٹوں فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 79 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں سنيچر کو جن تین ریاستوں میں ووٹ ڈالے گئے ان تینوں میں برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن پر فتح حاصل کی ہے۔

انھیں سب سے بڑی جیت واشنگٹن ریاست میں حاصل ہوئي۔ اس کے علاوہ انھوں نے الاسکا اور ہوائي میں بھی کامیابیاں حاصل کیں اور ان کامیابیوں کی بدولت اب ان کی مہم کو مہمیز ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تینوں ریاستوں میں انھیں 70 فی صد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

مسٹر سینڈرز نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ’مہم کو رفتار حاصل ہوئي ہے‘ تاہم انھیں ہلیری کلنٹن پر مجموعی سبقت حاصل کرنے میں ابھی بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر پر سینڈرز نے کہا: ’شکریہ الاسکا، ہم سب نے مل کر ایک پیغام دیا ہے کہ یہ حکومت ہم سب کی ہے۔۔۔ اس زبردست حمایت کے لیے واشنگٹن کا شکریہ اور اس کا انکار کسی کے لیے بھی مشکل ہوگا کہ ہماری مہم نے رفتار حاصل کر لی ہے۔‘

سنیچر کو ووٹنگ سے قبل ہلیری کلنٹن کو سینڈرز پر 920 ووٹ کے مقابلے 1223 ووٹ حاصل تھے۔

الاسکا میں ڈیموکریٹس 40 مقامات پر صبح دس بجے اکٹھے ہوئے اور انھوں نے اپنے چنے گئے امیدوار کو ووٹ ڈالے۔

برنی سینڈرز نے مغربی ساحل پر ایک ہفتہ گزارا۔

خیال رہے کہ واشنگٹن سے 101، الاسکا سے 16 اور ہوائی سے 25 مندوبین منتخب کیے جائیں گے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ واشنگٹن سے 101، الاسکا سے 16 اور ہوائی سے 25 مندوبین منتخب کیے جائیں گے

جمعے کو اپنے خطاب میں انھوں نے اپنی پالیسی کے اہم نکات دہرائے جو معاشی برابری اور صحت عامہ سے متعلق تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انقلاب کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ واشنگٹن سے 101، الاسکا سے 16 اور ہوائی سے 25 مندوبین منتخب کیے جائیں گے۔

اب تک ہونے والے پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن کوسینڈرز کے 976 مندوبین کے مقابلے میں 1697 مندوبین کی حمایت حاصل ہے۔

ہلیری کلنٹن کو اپنی پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے اب بھی مزید 686 مندوبین درکار ہیں جب کہ برنی سینڈرز کو 1407 مندوبین کی ضرورت ہے۔