شمالی کوریا کے ’ناقابل قبول‘ میزائل تجربے کی شدید مذمت

،تصویر کا ذریعہKCNA
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اسے ’ناقابل‘ قبول قرار دیا ہے۔
ایک متفتہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘
بیان میں شمالی کوریا کے اتحادی چین سمیت دیگر ممالک نے شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی خلاف وزی پر مشتمل مزید اقدمات کرنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے یہ ردعمل شمالی کوریا نے حالیہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کے بعد سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی تھیں۔
سلامتی کونسل کی جانب سے یہ اقدامات پیانگ یانگ کے چوتھے جوہری تجربے اور مبینہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد اٹھائے گئے تھے۔
چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مزید بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کوریا انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایک اور جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے پنگے ری میں مرکزی تجرباتی مقام کی سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں اس علاقے میں سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔







