دورانِ پرواز شگاف کے بعد طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

،تصویر کا ذریعہDarren Howe
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک مسافر بردار طیارے کو اس وقت ہنگامی حالات میں اترنا پڑا جب دورانِ پرواز اس میں ایک بڑا شگاف پیدا ہوگیا۔
اس طیارے پر سوار ایک مسافر کے ساتھی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سوراخ طیارے کے موغادیشو سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد اس وقت پیدا ہوا جب وہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ چکا تھا۔
شگاف پڑنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دو مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں۔
جائے واقعہ پر موجود ایک پولیس افسر نے بلومبرگ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’دالو ایئرلائنز‘ کا طیارہ جبوتی جا رہا تھا اور اس پر 60 افراد سوار تھے۔
بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
ڈرین ہو جن کے ایک ساتھی اس طیارے پر سوار تھے انھوں نے اس متاثرہ طیارے کی تصویر لی ہے۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ کوئی دھماکہ نہیں تھا بلکہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر فیوزیلاج کی ناکامی تھی۔‘
ڈالو ایئرلائنز مستقل طور پر دبئی سے صومالیہ اور جبوتی کے لیے پرواز کرتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







