صومالیہ کے ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، 15 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہEPA
افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل صحافی کے احاطے میں داخل ہوئے۔
<link type="page"><caption> موغادیشو کے ہوٹل میں دھماکوں سے 20 افراد ہلاک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/02/150220_somalia_hotel_blast_zz.shtml" platform="highweb"/></link>
افریقی یونین اور حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے شدید لڑائی کے بعد ہوٹل کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔
یہ ہوٹل صومالیہ کے اراکین پارلیمان کی پسندیدہ جگہ تھی اور وہ اکثر و بیشتر وہاں جایا کرتےتھے۔
شدت پسند جنگجو تنظیم الشباب سے منسلک ایک ویب سائٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ سے منسلک گروپ کے لوگ دھماکے کے بعد ہوٹل میں داخل ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
خیال رہے کہ یہ حملہ صومالیہ کے باکول علاقے میں جہادی جنگجوؤں اور افریقی یونین کے درمیان شدید جنگ کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
افریقی یونین صومالیہ کی حکومت کی الشباب کے خلاف تعاون کر رہی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہرچند کہ صومالیہ میں سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے تاکہ الشباب دارالحکومت موغادیشو میں حملہ کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے مہینے میں اس گروپ نے پڑوسی ملک کینیا کے گیریسا یونیورسٹی کالج پر حملہ کرکے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔\

،تصویر کا ذریعہAFP







