انڈونیشیا کے بارے میں نو حقائق

،تصویر کا ذریعہGetty
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے مرکزی کاروباری علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے کئی بم دھماکوں اور بندوقوں سے حملے کیے گئے ہیں۔
اس ملک کے بارے میں نو حقائق جو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک اہم معیشت ہے:
- ایشیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہزاروں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے زیادہ مسلمان آبادی مقیم ہے اور یہ ملک جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت کہلاتا ہے۔ <image id="d5e341"/>
- اس ملک میں 300 مقامی زبانیں بولی جاتی ہیں اور اس میں دیہی علاقوں میں شکار کرنے والوں سے لے کر جدید شہری رہائشی رہتے ہیں۔
- انڈونیشیا میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ جزائر موجود ہیں جن کی تعداد 14 ہزار سے زیادہ ہے۔
- ایک اندازے کے مطابق انڈونیشیا کی آبادی ساڑھے 25 کروڑ سے زیادہ ہے اور یہ ملک دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا چوتھا ملک ہے۔
- مشرقی ایشیا کے خطے کی سب سے بڑی معیشت انڈونیشیا کی ہے اور یہ ملک دنیا کی بڑی معیشتوں کی تنظیم ’جی 20‘ کا رکن ملک بھی ہے۔
- <image id="d5e358"/> <paragraph><bold/></paragraph> سرمایہ کار ملک کے بڑے تجارتی نظام، قدرتی وسائل اور سیاسی استحکام کی طرف متوجہ ہیں لیکن ملک کے ناقص تعمیری ڈھانچے، بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور اقتصادی تحفظ کی کمی کی وجہ سے بھی صارفین کھل کر سرمایہ کاری نہیں کرتے۔
- انڈونیشیا میں زلزلے آتے رہتے اور آتش فشاں پھٹتے رہتے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں شدت پسند تنظیموں نے ملک میں قدم جما لیے ہیں۔
- سنہ 2002 میں بالی میں بم حملہ کرنے والی مشتبہ تنظیم سمیت ان میں سے کچھ تنظیموں پر القاعدہ کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد ہے۔ بالی حملوں میں دو سو دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
- ملک کے کئی صوبے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔




