انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد کے مناظر
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں اور حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنان حملوں میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی جانب سے چھ دھماکے کیے گئے ہیں جن میں خود کش حملے بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجکارتا سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک دھماکہ تھامرن کے علاقے میں سرینہ شاپنگ سنٹر کے باہر اور صدارتی محل اور اقوام متحدہ کے دفتر کے پاس ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس علاقے میں لگژری ہوٹلوں کے علاوہ دفاتر اور سفارت خانوں کی عمارتیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے سڑکوں پر لاشیں دیکھیں ہیں اور اس کے بعد پولیس اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے ترجمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مزید بم دھماکوں کے خدشے کے تحت لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجکارتا میں خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تین افراد کو دھماکے کی جگہ مردہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن پولیس نے شاپنگ مال میں موجود مسلح افراد کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی کی۔
،تصویر کا کیپشنجکارتہ پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ممکنہ حملے کے بارے میں خدشات تھے لیکن حالیہ حملہ گذشتہ حملوں کے مقابلے میں بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔