مزید 163 شامی پناہ گزینوں کی کینیڈا آمد

،تصویر کا ذریعہReuters
کینیڈین فوج سینکڑوں کی تعداد میں شامی پناہ گزینوں کو اردن سے ٹورنٹو منتقل کر رہی ہے جن کی اس ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ آبادکاری کی جائے گی۔
رواں ہفتے تین سو کے قریب شامی کینیڈا پہنچیں گے۔
<link type="page"><caption> شادی کےخرچ کی رقم پناہ گزینوں کے نام</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151121_couple_funds_refugees_sq.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ترکی اور یورپی یونین میں تارکینِ وطن کے معاملے پر معاہدہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151129_turkey_migrants_eu_crisis_sh.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> امریکہ میں عراقی اور شامی تارکین وطن پر پابندیوں کا بل</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151119_us_vote_testrict_iraqi_syrian_refugees_zz.shtml" platform="highweb"/></link>
جمعرات کی شام ایک فوجی جہاز 163 پناہ گزینوں کو لے کر ٹورنٹو پہنچا جبکہ ایک اور جہاز سنیچر کو مونٹریال پہنچے گا۔
پناہ گزینوں کا استقبال کرتے ہوئے ملک کے نئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اُن کے ملک نے ’دنیا کو دکھا دیا کہ کس طرح دلوں کو وسیع کیا جاتا ہے۔‘
کینیڈا کی نومنتخب لبرل حکومت نے فروری کے اواخر تک 25 ہزار پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امیگریشن کے وزیر جان میک کلم کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے تمام دس صوبے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے حق میں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہToronto Star
وہ کہتے ہیں: ’یہ کینیڈا کے لیے بہت عظیم لمحہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے جو ہم اصل میں ہیں۔ یہ حقیقی طور پر غیرجانبدارانہ قومی منصوبہ ہے۔‘
اس سے قبل نومبر میں سینکڑوں کی تعداد میں شامی کمرشل پرواز کے ذریعے کینیڈا پہنچے تھے۔
ملک کے سب سے بڑے اخبار دی ٹورانٹو سٹار نے اپنا سرورق جمعرات کو آنے والے پناہ گزینوں کے نام کیا ہے۔
گلوبل نیوز کے رپورٹر مائیک آرمسٹرانگ نے اردن کے شہر عمان میں کینیڈا کے پناہ گزینوں کی پراسسنگ کے مرکز کی تصاویر بنائی ہیں۔
انھوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ کچھ خاندانوں نے انھیں بتایا ہے کہ وہ چند ہفتوں میں وہاں پہنچ سکتے ہیں۔
وزیر امیگریشن جان میک کلم کا کہنا ہے کہ لبنان اور اردن میں روزانہ تقریباً 800 پناہ گزینوں کا سکریننگ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں 19 اکتوبر کو منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جسٹن ٹروڈیو نے مہاجرین کے حوالے سے قدامت پسند سابق وزیراعظم سٹیفن ہارپر سے مختلف نکتہ نظر اپنایا تھا۔ سٹیفن ہارپر ملک میں مہاجرین کی آبادکاری کے مخالف تھے۔







