سعودی عرب میں شراب بنانے والے برطانوی کی رہائی

مسٹر ہیمڈ نے کارل اینڈری کی رہائی کی خبر کے بعد دینے کے بعد اپنی ’بےحد خوشی‘ کا اظہار ایک ٹویٹ میں کیا
،تصویر کا کیپشنمسٹر ہیمڈ نے کارل اینڈری کی رہائی کی خبر کے بعد دینے کے بعد اپنی ’بےحد خوشی‘ کا اظہار ایک ٹویٹ میں کیا

برطانوی سیکرٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گھر میں تیار کردہ شراب بنانے والے قید برطانوی شہری کو ایک ہفتے میں رہا کر دیا جائے گا۔

74 سالہ برطانوی قیدی کارل اینڈری سعودی مذہبی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تھے جب ان کے گپر میں شراب ملی تھی۔

وہ ایک سال سے زائد عرصہ قید میں گزار چکے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو خدشہ تھا کہ کارل کو سزا میں کوڑے مارے جائیں گے لیکن سعودی حکام نے اس کی تردید کی تھی۔

مسٹر ہیمنڈ نے کارل اینڈری کی رہائی کی خبر کے بعد دینے کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے ’بےحد خوشی‘ کا اظہار کیا۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا: ’میں بے حد خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ برطانوی شہری کارل اینڈری کو سعودی حراست سے ایک ہفتے کے اندر رہا کر کے اپنے اہل خانہ سے ملایا جائے گا‘

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنانھوں نے ٹویٹ میں لکھا: ’میں بے حد خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ برطانوی شہری کارل اینڈری کو سعودی حراست سے ایک ہفتے کے اندر رہا کر کے اپنے اہل خانہ سے ملایا جائے گا‘

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا: ’میں بے حد خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ برطانوی شہری کارل اینڈری کو سعودی حراست سے ایک ہفتے کے اندر رہا کر کے اپنے اہل خانہ سے ملایا جائے گا۔‘

اپنی گرفتاری سے پہلے مسٹر اینڈری کئی برسوں سے سعودی عرب میں رہ رہے تھے۔

اُن کے خاندان کو ڈر تھا کہ اگر اُنھیں 360 کوڑے لگائے گئے تو وہ جانبر نہیں ہو سکیں گے۔

ان کے بیٹے سائمن اینڈری نے کہا کہ وہ ’بہت خوش‘ ہیں کہ ان کے والد رہا کیے جا رہے ہیں۔

ان کی بیٹی کرسٹن پیراتھ نے کہا کہ ان کے والد کی رہائی کی خبر سے انھیں ’بہت سکون‘ ملا ہے۔

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جنھوں نے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ یہ معاملہ پہلے بھی اٹھایا تھا کا کہنا ہے ’ہم نے ہمیشہ دنیا بھر میں برطانوی شہریوں کے انسانی حقوق پر کارروائی کی ہے اور اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ ہم معاملے کو سفارتک اری اور احتیاط سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

اپنی گرفتاری سے پہلے مسٹر اینڈری کئی برسوں سے سعودی عرب میں رہ رہے تھے

،تصویر کا ذریعہKirsten Piroth

،تصویر کا کیپشناپنی گرفتاری سے پہلے مسٹر اینڈری کئی برسوں سے سعودی عرب میں رہ رہے تھے

مسٹر ہیمنڈ ایک ایسے وقت میں سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ممالک کے تعلقات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں شراب کی ملکیت غیر قانونی ہے۔ ملک پر کئی برسوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

برطانیہ نے حالیہ دنوں میں ملک پر سعودی اور غیر سودی شہریوں کے ساتھ برتاؤ پر دباؤ ڈالا ہے جنھوں نے سعودی عرب کے سخت اسلامی قوانین توڑے ہیں۔