سزا یافتہ سعودی بلاگر کے لیے ایک اور ایوارڈ

،تصویر کا ذریعہFAMILY HANDOUT
سعودی عرب میں قید سعودی بلاگر رائف بداوی کو یورپی پارلیمان کے انسانی حقوق کے سخاروف ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
پارلیمان کے صدر مارٹن شلز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان ’انھیں آزاد کر دیں تا کہ وہ اپنا انعام وصول کر سکیں۔‘
خیال رہے کہ رائف بداوی کو ’توہین اسلام‘ کے جرم میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔
<link type="page"><caption> رواں ماہ کے آغاز میں انھیں آزادی رائے کے لیے پین پنٹر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151006_raif_badawi_courage_award_zs" platform="highweb"/></link>
’دی سخاروف‘ ایوارڈ یورپی پارلیمان کی جانب سے سنہ 1988 سے انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے افراد اور تنظیمیں کو دیا جا رہا ہے۔
یہ ایوارڈ سویت سائنس دان آندری سخاروف کے نام سے منسوب ہے۔
خیال رہے کہ رائف بداوی ’فری سعودی لبرلز‘ ویب سائٹ کے بانی ہیں، اور انھیں سنہ 2012 میں اسلام کی توہین کرنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
انھیں رواں برس کے آغاز میں جدہ کی ایک مسجد کے باہر 50 کوڑے مارے گئے تاہم بعد میں کوڑے مارنے کا عمل روک دیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے جون 2015 میں رائف بداوی کو سنائی گئی <link type="page"><caption> دس سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا برقرار رکھی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/06/150607_saudi_blogger_badavi_sentence_upheld_zs.shtml" platform="highweb"/></link>۔
رواں سال سخاروف ایوارڈ کے لیے رائف بداوی سمیت تین امیدوار تھے جن میں روس میں حزب اختلاف کے مقتول رہنما بورس نیمتسوف اور وینزویلا کے حکومت مخالف تحریک میسا ڈی لا یونائیڈاڈ ڈیموکراٹیکا شامل تھے۔
اس موقعے پر یوپین پارلیمان کے لبرل بلاک کے رہنما گائے ورہوفسٹاٹ کا کہنا تھا: ’آج یورپی پالیمان نے سعودی عرب کے حکام ایک مضبوط سیاسی اور انسانی پیغام دیا ہے۔‘
’ہم خواہش کرتے ہیں ہز میجسٹی شاہ سلمان رائف بداوی کو جیل سے رہا کر دیں گے اور کوڑے مارنے کی وحشیانہ سزا ختم کر دی جائے گی۔‘







