الیکشن 2015: ووٹروں کو قائل کرنے کی آخری کوشش

،تصویر کا ذریعہAP
برطانیہ میں سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما ملک کے طول و عرض میں اہم نشستوں پر ان ووٹروں کو قائل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جنھوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کس جماعت کو ووٹ دینا ہے۔ انتخابی مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
کنزرویٹو جماعت کے رہنما ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ ایس این پی کی حمایت والی لیبر حکومت ایک ’خوفناک منظر‘ ہو گا۔ وہ لندن کے میئر کے ساتھ تھے۔
ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ لیبر این ایچ ایس ہسپتالوں کو کنزرویٹو حکومت کے دور میں کی جانے والی بے رحم بجٹ میں کٹوتیوں سے بچائے گی۔
نِک کلیگ نے کہا ہے کہ 7 مئی کے بعد لیبرل ڈیموکریٹس ملک میں استحکام کی ضمانت ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
نائب وزیرِ اعظم نے خبردار کیا کہ اگر کوئی جماعت بھی واضح اکثریت کے ساتھ نہیں جیتتی اور کنزرویٹو یا لیبر اقلیت کی بنیاد پر حکومت چلانے کی کوشش کرتے ہیں تو امکان ہے کہ کرسمس سے پہلے دوبارہ انتخابات ہو جائیں گے۔
یوکپ کے رہنما نائیجل فراج نے کینٹ میں دن گزارا جہاں انھیں امید ہے ان کی جماعت نشست جیت جائے گی۔ ان کی جماعت نے ڈیلی ٹیلیگراف میں ایک دو صفحوں کا اشتہار دیا ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ووٹ دیتے وقت اپنے دل کی سنیں۔
انتخابات سے دو دن پہلے کی باتیں
ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اگر وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام بھی رہے تو وہ ’ملک کو پہلے رکھیں گے‘
ایڈ ملی بینڈ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ این ایچ ایس کو بچانے کے لیے لیبر کو ووٹ دیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہPA
نک کلیگ نے کہا ہے کہ ریفرنڈم لیبرل ڈیموکریٹس کے لیے اتحاد کی ’سرخ لکیر‘ نہیں تھا۔
ایس این پی کی رہنما نکولا سٹروجن نے سکاٹ لینڈ کے ارکانِ پارلیمان کے بغیر برطانوی حکومت کے جائز ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔
گرین پارٹی نے ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی پر پیغام دیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
انتخابی جائزوں کے مطابق انتخابات کے متعلق ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا اور آخری دنوں میں پارٹیاں اپنے بنیادی پیغامات پر توجہ دے رہی ہیں اور اگر ہنگ پارلیمان کے بعد کے انتخابی معاہدوں پر بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
لیبر این ایچ ایس پر انتخابی مہم چلا رہی ہے، اور اس نے ایک دستاویز بھی شائع کی ہے جو کہ اس کے بقول لیک شدہ دستاویز ہے جس میں کچھ ہسپتالوں کو دی جانے والی رقم میں بھی کمی دکھائی گئی ہے۔
یہ اعدادوشمار این ایچ ایس پروائیڈرز نامی گروہ سے حاصل کیے گئے ہیں جو این ایچ ٹرسٹس کے لیے لابی کرتا ہے۔
لیبرپارٹی نے کہا ہے کہ اگلے سال اپریل تک انگلینڈ کی 240 میں سے 98 ٹرسٹس میں 750 ملین پاؤنڈ تک خسارہ ہو سکتا ہے۔ این ایچ ایس کا ٹوٹل بجٹ 100 ارب ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
بیڈفورڈ سے بات کرتے ہوئے لیبر رہنما ملی بینڈ نے کہا کہ این ایچ ایس اقتصادی توپ کا گولہ ہے جس کی وجہ سے دو تہائی ہسپتالوں کو اس سال معقول حد تک کٹوتیاں کرنا پڑیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہیلتھ سروس کو صرف لیبر حکومت ہی بچا سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ انتخابات ’ہماری تاریخ کے سب سے کانٹے دار انتخابات ہوں گے۔‘
ڈیوڈ کیمرون نے بی بی سی ریڈیو 5 لائیو کو بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں این ایچ ایس نے حقیقی ترقی کی ہے اور ان کی جماعت ہسپتالوں کو وہ پیسہ دے گی جس کی ان کو ضرورت ہے۔







