طرابلس میں جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے سفارتخانے کے بارے فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
حملہ کرنے والے ایک کار میں سوار تھے اور انہوں نے چلتی گاڑی سے حفاظتی چوکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک محافظ اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ دوسرا محافظ زخمی ہوگیا۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس حملے میں ان کے کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ عمارت اس وقت خالی تھی۔
حملے کی ذمے داری دولتِ اسلامیہ نے قبول کی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو ہوا۔

،تصویر کا ذریعہEPA
مذکورہ افسر نے مزید بتایا کہ جنوبی کوریا کے تین شہری، جن میں سے دو سفارتکار ہیں، اس وقت اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تھے جو اسی احاطے میں موجود ہے۔ انہیں کوئی گزند نہیں پہنچی۔
سفارتخانہ کئی ماہ سے بند مگر حکام کے استعمال میں ہے۔
2011 میں نیٹو کی حمایت سے کرنل قدافی کی برطرفی کے بعد سے لیبیا سیاسی بحران اور افراتفری کا شکار ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ملک کے مختلف حصوں میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا اثر و نفوذ پایا جاتا اور اس کا دعویٰ ہے کہ لیبیا میں غیر ملکی اہداف پر، جن میں سفارتخانے اور تیل کی تنصیبات شامل ہیں، وہ حملے کرتی رہے ہیں۔







