عراق: 10 دھماکوں میں 48 افراد ہلاک

عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ہونے والے 10 کار بم دھماکوں میں کم سے کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے شعیہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں ہوئے۔
عراقی پولیس اور طبی حکام کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ عراق میں سنہ 2003 کے امریکی حملے کے بعد سے رواں سال سب سے زیادہ خونی رہا ہے۔
عراق میں سنہ 2006 اور 2007 میں شدت پسندی کے واقعات عروج پر تھے تاہم اب ان میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسند اکثر اوقات سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس کے مطابق یہ بم گاڑیوں میں چھپائے گئے تھے اور ان کے ذریعے شہر کے بازاروں اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں ہونے ایک بم دھماکے میں چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بغداد کے جنوب مشرق میں پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب کاریں دھماکوں سے تباہ ہو گئیں۔
عراق کے شہر بصرہ میں بھی ایک کار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں۔







