امریکہ: انتخابی مہم دوبارہ شروع، لاکھوں تاحال بجلی سے محروم

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 1 نومبر 2012 ,‭ 08:03 GMT 13:03 PST

انتخابی مہم کی بحالی

امریکہ کے صدر براک اوباما تین روزہ تعطل کے بعد صدارتی انتخاب کے لیے اپنی مہم جمعرات سے دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سینڈی سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے اپنی مہم ملتوی کر دی تھی۔

رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مِٹ رومنی نے اپنی مہم بدھ کو ہی دوبارہ فلوریڈا کی اہم ریاست سے شروع کر دی تھی۔

امریکہ میں صدر کے عہدے کے لیے چھ نومبر کو انتخاب ہو گا اور یہ انتخابی مہم کا آخری ہفتہ ہے۔

براک اوباما طے شدہ منصوبے کے مطابق جمعرات کو نیوادا، کولوراڈو اور وسکونسن میں انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اس سے پہلے بدھ کو انھوں نے رپبلکن گورنر کرس کرسٹی کے ساتھ نیو جرسی کے طوفان زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اٹلانٹک شہر میں ایک ایمرجنسی پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر صدر براک اوباما نے کہا ’ آپ لوگ میری دعاؤں میں ہیں، ہمیں یہاں بہت کام کرنا ہے۔‘

عوامی جائزوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں امیدواروں، صدر براک اوباما اور مٹ رومنی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کی سروے کے مطابق دس میں سے آٹھ لوگوں نے سینڈی طوفان سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے پر صدر براک اوبامہ کو’بہت خوب‘ یا ’اچھا‘ کہا ہے۔

نیوجرسی کے ریپبلکن گورنر نے بھی ڈیموکریٹ صدر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بہت تعریف کی ہے۔

اس موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک قانون بنا رکھا ہے کہ آفت کے سلسلے میں وفاقی مدد مانگنے والے کسی بھی گورنر یا میئر کو پندرہ منٹ میں جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں ’بیوروکریٹک ریڈ ٹیپ‘ برداشت نہیں کریں گے۔

مشرقی امریکہ بحالی کی طرف

سینڈی سے تباہی

سینڈی طوفان کی وجہ سے صرف نیو یارک میں ہی بائیس ہلاکتیں ہوئی ہیں

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں’سپر طوفان‘ سینڈی سے ہونے والی خوفناک تباہی کے بعد زندگی آہستہ آہستہ معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔

جمعرات کو نیویارک کے مرکزی ہوائی اڈوں میں سے ایک کی مکمل اور زیرِ آب آنے والے زیرِ زمین ٹرین کے نظام کی جزوی بحالی کا امکان ہے۔

نیویارک کے دو ہوائی اڈے پہلے ہی کھول دیے گئے ہیں اور حکام شمال مشرقی امریکہ میں اہم سروسز دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طوفان کے نتیجے میں اب تک ستّر افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور لاکھوں مکانات کو بجلی کی فراہمی تاحال منقطع ہے۔

طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیوجرسی میں بیس ہزار سے زائد افراد اپنے مکانات میں گندے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے کہا ہے کہ ’ہماری ایک نسل نے ایسی تباہی نہیں دیکھی۔‘

ابھی بھی طوفان کے ساحل سے اندرونِ ملک کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے کافی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس بات کی پیشن گوئی بھی کی جا رہی ہے کہ جیسے جیسے وہ شمال میں کینیڈا کی طرف جائے گا اس کا زور کم ہو جائے گا، لیکن زیادہ برفباری اور بارشیں جاری رہیں گی۔

میٹروپولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی کے سربراہ جوزف لوہتا کے مطابق سینڈی طوفان کی وجہ سے نیو یارک سب وے اپنی 108 سالہ تاریخ میں کبھی اتنی متاثر نہیں ہوئی۔

سب وے کی سرنگیں اور بجلی کے آلات زیرِ آب آ گئے ہیں اور نیٹ ورک کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے انہیں صاف کیا جانا ضروری ہے۔

ٹرام اور چھوٹی کشتیاں اپنی سروس شروع کر رہی ہیں، لیکن نیویارک کے پل ابھی بند رہیں گے۔

سمندری طوفان سینڈی کے امریکہ کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کے بعد صدر براک اوباما نے منگل کو نیو یارک ریاست کو ’شدید آفت زدہ‘ علاقہ قرار دے دیا تھا۔


طوفان کے بعد بحالی:تصاویر

  • سینڈی طوفان کے بعد امریکہ کی متاثرہ ریاستوں میں لوگ باہر نکلے ہیں اور اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کی کوشش میں ہیں۔ نیویارک کی ایک سڑک پر ایک شخص فلیش لائٹس فروخت کررہا ہے۔
  • سردی سے بچنے کے لیے لوگ آگ جلا کر سینک رہے ہیں۔
  • سینڈی طوفان کے بعد پہلی بار نیویارک شہر میں بسیں چلیں۔ مسافروں سے بھری یہ بس لوگوں کو ان کی منزل پر لے جارہی ہے۔
  • سڑکوں سے ملبے کو ہٹانے کے لیے سرکاری مشینری حرکت میں نظر آ رہی ہے۔
  • سینڈی طوفان کے بعد لوگ باہر نکلے ہیں اور اس واقعے کو بھلانے کے لیے دو نوجوان خواتین ایک شراب خانے میں بیٹھی ہیں۔
  • گھروں کے باہر کھڑے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں جن کی موجودگی میں لوگ اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں۔
  • شاید یہ شخص ملبے کے درمیان اپنے گھر کا کچھ سامان تلاش کررہا ہے۔
  • کیوبا کے شہر ہوانا کے قریب یہ شخص اپنے گھر کی چھت ٹھیک کررہا ہے جو طوفان کے نتیجے میں اکھڑ گئی تھی۔
  • نیویارک کے اس علاقے میں صرف سڑک کنارے اس کھانے کی دوکان میں بجلی ہے باقی پورا شہر اندھیرے میں ڈوبا ہے۔
  • طوفان کے ختم ہونے کے بعد ایک خاتون پبلک فون بوتھ سے کال کررہی ہیں۔


نیویارک شدید متاثر، ویڈیو

سینڈی سے تباہی، نیویارک شدید متاثر

سینڈی سے تباہی، نیویارک شدید متاثر

دیکھئیےmp4

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

نامہ نگاروں نے کیا دیکھا

نیویارک میں نامہ نگار سلیم رضوی نے کیا دیکھا

نامہ نگار سلیم رضوی نے کیا دیکھا

نامہ نگار سلیم رضوی نے کیا دیکھا

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

واشنٹگن میں نامہ نگار زبیر احمد نے کیا دیکھا

سینڈی طوفان، زبیر احمد نے کیا دیکھا

سینڈی طوفان، زبیر احمد نے کیا دیکھا

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

واشنگٹن میں نامہ نگار عنبر شمسی نے کیا دیکھا

سینڈی طوفان، عنبر شمسی نے کیا دیکھا

سینڈی طوفان، عنبر شمسی نے کیا دیکھا

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

ملٹی میڈیا

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>