،تصویر کا کیپشنفلکیات کی دنیا کے اس برس کے تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ آئس لینڈ میں رات کا یہ منظر اوّل انعام کا حقدار قرار دیا گیا جس میں برطانوی فوٹو گرافر جیمز وُڈ اینڈ نے ایک جھیل میں گلیشیئر کے عکس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
،تصویر کا کیپشنمقابلے میں دنیا بھر سے اکاون ممالک سے بھیجی گئی تصاویر شامل تھیں جن میں ہمارے سیارے سے دور ستاروں کی دنیا کے مناظر دکھائےگئے۔ گھوڑے کے سر سے مشابہ ستاروں کے گچھے ’ہارس ہیڈ نیبولا‘ کے اس تصویر پر بِل شنائڈر کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن’ڈِیپ سپیس‘ یا دُور خلا‘ کے ہی شعبے میں دوسرا انعام ڈیوڈ فِٹز ہینری کو ستاروں کے جمگھٹ ’ہیلکس نیبولا‘ کی اس تصویر پر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن’زمین اور خلا` کے شعبے میں شامل تصاویر میں سے میٹ جیمز کی یہ تصویر دوسرے انعام کی حقدار ٹھہری۔ میٹ جیمز نے اپنی اس تصویر کو ’تاروں بھری آندھی‘ کا نام دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشن’ہمارا نظامِ شمسی‘ کے شعبے میں الیگزینڈر ہارٹ کی سورج کے سطح پر انتہائی گرم گیسوں کی اس تصویر کو اوّل انعام دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن’ہمارا نظامِ شمسی‘ کے شعبے میں دوسرا انعام جارج ٹارسوڈی کو دیا گیا جنھوں نے چاند کی سطح پر پائے جانے والے بڑے بڑے گڑھوں کی یہ تصویر مقابلے میں بھیجی تھی۔
،تصویر کا کیپشن’لوگ اور خلا‘ کے شعبے میں جرمنی کے یوگن کامینیو کی اس تصویر کو اوّل انعام ملا جس میں انھوں نے کینیا میں سورج گرھن کے اس نادر لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
،تصویر کا کیپشن’لوگ اور خلا‘ کے شعبے میں دوسرے انعام کی حقدار جُولیا فلیچر کی یہ تصویر قرار پائی جسے انھوں نے ’گم گشتہ روحوں‘ کا نام دیا۔
،تصویر کا کیپشناس سال ’مشینی خلا‘ کے شعبے میں برطانیہ کے مارک ہینسن کو پہلا انعام دیا گیا۔ اس تصویر میں انھوں نےاُس کہکشاں کو دکھایا ہے جو ایک خمدار مشین کی مانند دکھائی دیتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنحوصلہ افزائی کا انعام اس تصویر کے حصے میں آیا۔ نیوزی لینڈ میں پائی جانے والی چٹانوں کی یہ تصویر کرس مرفی نے بنائی جس میں تہہ دار چٹانیں تاروں بھری رات میں کسی دوسری دنیا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمقابلےمیں نوجوان فوٹو گرافروں کے لیے خصوصی انعام بھی شامل تھا۔ اس برس یہ انعام امریکہ کے پندرہ سالہ لڑکوں شیشر اور شاشینک کو دیا گیا جنھوں نے اپنی یہ تصویر مقابلے میں بھیجی تھی۔