،تصویر کا کیپشنعوامی تحریک کے دھرنے میں شامل ہونے والے ہر فرد کے لیے رجسٹریشن کا بندوبست کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشندھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے پہلے پانچ دنوں میں 70 ہزار افراد کو فارم جمع کروانے کے بعد یہ کارڈز بنا کر دیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنمربوط اور موثر انتظامیہ کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنہر خیمے کو انفرادی نمبر اور یونٹ نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے تاکہ رہائشیوں کو پہچاننا آسان ہو۔
،تصویر کا کیپشنویسے تو دھرنے میں ہر ایک کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس پر ہر روز سات لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ البتہ بعض رہائشی اپنا کھانا خود پکانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنوقت گزرنے کے ساتھ خیمے زیادہ آرام دہ اور خوبصورت ہوتے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعوامی تحریک نے خواتین اور مردوں کا رہائشی علاقہ الگ الگ کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنصفائی کی صورتِ حال بہتر ہونے سے بیماریوں کا سلسلہ بھی کم ہو گیا ہے۔ پھر بھی ہر طرح کی ادویات خیمہ بستی کے اندر موجود ہیں۔ گرفتاری کے خوف سے پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والوں کے لیے مرہم پٹی اور چھوٹے آپریشن کے لیے سرجری روم تربیت یافتہ عملے کے ساتھ موجود ہے۔
،تصویر کا کیپشنبیت الخلا اور نہانے دھونے کا ابھی تک مناسب انتظام نہیں کیا جا سکا ہے۔