سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی یا ساتھ رہنے پر ریفرینڈم
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ سے علیحدگی کے مخالفین جیت گئے۔ سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی حاصل کرنے یا ساتھ رہنے کے فیصلے پر ریفرینڈم میں 55 فیصد نے ’نہ‘ اور 45 فیصد نے ’ہاں‘کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس ریفرینڈم میں ووٹروں سے سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا سکاٹ لینڈ کو آزاد ملک ہونا چاہیے اور اس پر ووٹرز ’ہاں‘ یا ’نہ‘ میں جواب دیا تھا۔اس ریفرینڈم میں جیت کے لیے فریقین کو جیتنے کے لیے کُل 1,822,942 درکار تھے۔
،تصویر کا کیپشنبی بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ 32 کونسلز میں سے 26 نے ’نہ‘ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور اس طرح اس کو 55 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ ’ہاں‘ کے حق میں 45 فیصد پڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے وزیراعلیٰ ایلیکس سیمنڈ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ کہنا اہم ہو گا کہ ریفرینڈم کا عمل رضامندی اور منظوری پر مبنی تھا اور سکاٹ لینڈ کی اکثریت نے اس وقت علیحدہ ملک بننے کے بارے میں طے نہیں کیا۔‘
،تصویر کا کیپشنووٹنگ کے مرحلے کے بند ہونے کے بعد یو گو (YouGov) کے سروے میں کہا گیا تھا کہ آزادی کے حق میں 46 فیصد جبکہ مخالف میں 54 فیصد افراد ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپہلے 24 نتائج میں سے صرف چار کونسلز نے ’ہاں‘ کے حق میں ووٹ دیا۔
،تصویر کا کیپشناس ریفرینڈم میں 42 لاکھ 85 ہزار 323 رجسٹرڈ ووٹر حاصل لیا۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ میں 5579 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے اور پولنگ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے تک جاری رہی۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے وزیراعلیٰ کے مطابق وہ لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں وہ تمام سکاٹ لینڈ سے کہتے ہیں کہ جمہوری فیصلے کو قبول کریں۔