مصر:صدارتی انتخابی نتائج اتوار کو متوقع

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
مصر میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی صدراتی انتخابات کے نتائج کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن دو امیدواروں، اخوان المسلمین کے محمد مرسی اور سابق وزیرِ اعظم احمد شفیق کی جانب سے اپیلوں پر غور کر رہا تھا۔ دونوں امیدواروں نے انتخاب میں فتح کا دعوے کے ساتھ ساتھ متحدہ حکومتیں بنانے کے وعدے کر رکھے ہیں۔
اخوان المسلمین کے حمایتی وسطی قاہرہ میں مظاہرے کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انتخاب کے نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔
دارالحکومت قاہرہ سے بی بی سی کے جان لیئن کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید تفرقہ پایا جاتا ہے اور خدشات ہیں کہ حتمی اعلان سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حتمی نتائج کا اعلان جمعرات کو ہونا تھا۔
صدارتی الیکشن کمیشن کے سیکٹری جنرل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کمیشن کے سربراہ فرخ سلطان اتوار کو تین بجے نتائج کا اعلان کریں گے۔
جمعے کو تحریر سکوئر میں ہزاروں مظاہرین مصری فوجی سربراہی کونسل کی جانب سے اپنے اختیارات میں اضافے کے خلاف جمع ہوئے۔ اخوان المسلمین کے حمایتی اسی سلسلے میں احتجاج برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں فوج نے منتخب پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جمعہ کو ’سپریم کونسل آف آرمڈ فورس‘ نے دونوں امیدواروں کے حمایتیوں سے متوقع نتائج کو ماننے کے لیے کہا ہے۔







