فن تعمیر کو اجاگر کرنے والی چند حیرت انگیز تصاویر

مچھلی

،تصویر کا ذریعہPedro Luis Ajuriaguerra Saiz / CIOB19

،تصویر کا کیپشن’رات کو پانی کے عکس کی وجہ سے عمارتوں کا فن تعمیر ہمیں ایک مچھلی کی تصویر دکھاتا ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے اس مچھلی کا دل اب بھی زندہ ہے‘

ہزاروں ووٹوں کی گنتی کے بعد آرٹ آف بلڈنگ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2019 کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ (سی آئی او بی) کے زیرِاہتمام یہ مقابلہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ تخلیقی صلاحیتوں اور ہمارے اردگرد کی تعمیراتی دنیا کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

ججز پرائز پیڈرو لوئس اجوری گویرا سائز کو ان کی سپین کے والنسیا میں واقع شہر سٹی آف آرٹس اینڈ سائنس کی تصویر کے لیے دیا گیا۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہAlexandr Bormotin / CIOB19

،تصویر کا کیپشنمسٹر بوروموٹن کے مطابق ’ماسکو کا نیا میٹرو اسٹیشن مستقبل کے انداز میں بنایا گیا ہے‘

ماسکو میں میٹرو اسٹیشن کی اس حیرت انگیز تصویر کو پبلک چوائس ایوارڈ اسکندر بروموٹن سے نوازا گیا۔

عوامی ووٹوں کے حساب سے شارٹ لسٹ کی گئی دیگر تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

روس

،تصویر کا ذریعہPegova Olya / CIOB19

یہ تصویر بھی روس میں لی گئی۔ ماضی میں ایسی عمارتیں جن میں بیرونی شکل و صورت اندر سے مختلف ہوتی تھی، بہت کم دیکھنے میں آتی تھیں۔ لیکن آج کل ایسی عمارات بہت عام ہو گئی ہیں

تصویر

،تصویر کا ذریعہJose Pessoa Neto / CIOB19

ایفل برج (جسے ڈوم لوس I برج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی تصویر۔ فوٹوگرافر کے مطابق 'لوگ 'سینہورا دا اگونیا' کا انتظار کر رہے تھے جو پرتگال کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس گلی سے گزرتے میں نے یہ خوبصورت منظر دیکھا۔۔ پُل ، سبز رنگ کے کراس اور اس سب سے ہم آہنگی ہوتی عمارت'

رنگ

،تصویر کا ذریعہVolker Sander / CIOB19

رنگوں کا امتزاج: یہ تصویر پرانے اور نئے فن تعمیر کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتی ہے

تصویر

،تصویر کا ذریعہAgnese Sanvito / CIOB19

فوٹوگرفر مرلیلا روزا از اگنیس سانویتو کے مطابق 'جب میں نے اس ماڈرن اپارٹمنٹ کمپلیکس) کی تصویر کھینچی تو مجھے یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوا۔ فوٹو گرافی میں روشنی اور رنگوں کا احساس جس سے میں سب سے زیادہ لطف اٹھاتی ہوں اور جو میرے کام کے لیے بھی بہت اہم ہیں'

تصویر

،تصویر کا ذریعہJonathan Walland / CIOB19

بینک کی یہ تصویر جوناتھن والینڈ نے لندن میں کھینچی

تصویر

،تصویر کا ذریعہDavid Martin Huamani Bedoya / CIOB19

سمندر اور انسان کا تعلق ظاہر کرتی یہ تصویر ڈیوڈ مارٹن ہمانی بیدویا نے پیرو میں کھینچی: 'فطرت میں انسان کی مداخلت ہمیشہ خرابی نہیں لاتی۔ یہ تصویر ایک ایسی بالکونی کو دکھاتی ہے جہاں سے لوگ اس کی بہتر طرح سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں'۔

تصویر

،تصویر کا ذریعہGrzegorz Tatar / CIOB19

پولینڈ کے دارالحکومت راکلا میں نیشنل فورم آف میوزک کے زیر زمین داخلی راستوں میں سے ایک کا فضائی نظارہ۔

تصویر

،تصویر کا ذریعہDebdatta Chakraborty / CIOB19

ہاؤس آف دی بلیک میڈونا جمہوریہ چیک کے پراگ علاقے 'اولڈ ٹاؤن' میں ایک عمارت ہے جسے 1911 اور 1912 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔

تصویر

،تصویر کا ذریعہVolker Sander / CIOB19

ابوظہبی میں لی گئی یہ تصویر انسانوں اور عمارتوں کے مابین ضروری تعلق کی ایک مثال ہے۔ ٹاور کے دیوہیکل شیشوں کی صفائی میں مصروف افراد کے بغیر عمارت کافی بدصورت نظر آئے گی۔

مشرقی سسیکس میں

،تصویر کا ذریعہAdam Regan / CIOB19

یہ تصویر مشرقی سسیکس کی ایک عمارت کی ہے جس کے ڈیزائنر اسے 'دنیاوی مسائل کا ایک خوبصورت اور کشش حل' پکارتے ہیں۔

تصاویر بشکریہ چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ۔