2018 میں فن تعمیر کے عالمی مقابلے کی منتخب تصاویر

سنہ 2018 کے فن تعمیر کے عالمی ایوارڈ کے لیے ریاض کے ایک تحقیقی مرکز، دیہی چین میں ایک لاؤنج اور ایران میں بغیر مینار کی مسجد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

چیپل آور لیڈی آف فاطمہ

،تصویر کا ذریعہJoão Morgado

،تصویر کا کیپشنسنہ 2018 کے فن تعمیر کے عالمی ایوارڈ کےلیے 81 ممالک سے پروجیکٹس کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ مذہبی تعمیرات کے زمرے میں پرتگال کے گرجا گھر چیپل آور لیڈی فاطمہ کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پلانو ہیومانو آرکیٹکٹوس نے پیش کیا ہے۔
شانگکن میں ولیج لاؤنج

،تصویر کا ذریعہXia Zhi

،تصویر کا کیپشنفن تعمیر کی ہر قسم اور طرز کی عمارتوں کو 536 شارٹ لسٹ عمارتوں میں نمائندگی دی گئی ہے۔ چین کے جیشی میں شانگکن میں ولیج لاؤنج کی مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے تجدید کاری کی گئی ہے۔ اسے ایس یو پی ایٹلیئر نے پیش کیا ہے۔
بانس کا مخروطی سائبان

،تصویر کا ذریعہSabin Prodan

،تصویر کا کیپشننومبر کے مہینے میں ایمسٹرڈیم میں ہونے والی تین روزہ تقریب میں فاتح نمونوں کا اعلان کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ عمارتوں کا فیصلہ 100 سے زیادہ بین الاقوامی ججز کریں گے۔ یہاں اٹلی کے شہر وینس میں بانس کے بنے مخروطی سائبان کو دیکھا جا سکتا ہے جسے وو ٹرونگ نغیا آرکیٹکس نے پیش کیا ہے۔
فریسینٹ لاج

،تصویر کا ذریعہDianna Snape

،تصویر کا کیپشنڈچ ماہر فن تعمیر نتھالی دی ورائیز کی صدارت میں ایک 'سپر جیوری' سال کی بہترین عمارت کا فیصلہ کرے گي۔ تسمانیہ کے کولز بے میں فریسینٹ لاج ساحلی پویلیئن کو ہوٹل اور لیزر کے زمرے میں لیمینل آرکیٹکٹس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔
پیلس سینیما

،تصویر کا ذریعہDavid Grandorge and Peter Maybury

،تصویر کا کیپشنآئرلینڈ کے گالوے میں اس پیلس سینیما ہال کو ڈی پاؤر نے ڈیزائن کیا ہے۔
رائل اکیڈمی آف میوزک تھیئٹر اینڈ ریسائٹل ہال

،تصویر کا ذریعہAdam Scott

،تصویر کا کیپشنلندن کے رائل اکیڈمی آف میوزک تھیئٹر اینڈ ریسائٹل ہال کو رٹچی آرکیٹکٹس نے ڈيزائن کیا ہے۔ اس کی تحریک خمدار اور تار والے سازوں سے ملی ہے۔
یولیول ٹارن

،تصویر کا ذریعہIvan Brodey

،تصویر کا کیپشنناروے کے شہر اوسلو کی اس عمارت کو چھوٹی رہائش کے زمرے میں کوڈ آرکیٹکچر نے پیش کیا ہے۔
پیننسولا ہاؤس

،تصویر کا ذریعہFernando Guerra

،تصویر کا کیپشنبرازیل کے گوروجا میں تعمیر کیا جانے والا یہ پیننسولا ہاؤس بحرالکاہل کا نظارہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ برنانڈیز آرکیٹکٹوراز نے اسے پیش کیا ہے۔
مسجد ولیِ عصر

،تصویر کا ذریعہFluid Motion Architects

،تصویر کا کیپشنایران کے دارالحکومت تہران میں 'ولیِ عصر' نامی مسجد کا ڈیزائن فلوئڈ موشن آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے جس میں کوئی بھی مینار نہیں ہے۔
زیئٹز موکا

،تصویر کا ذریعہIwan Baan

،تصویر کا کیپشنافریقہ کے معاصر آرٹ کی عمارت زیئٹز میوزیم کا ڈیزائن ہیتھروک سٹوڈیو نے تیار کیا ہے۔ یہ عمارت جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہے۔
لنڈ ہیجم آرکیٹکٹس

،تصویر کا ذریعہMarc Goodwin

،تصویر کا کیپشنیہ کیبن ناروے کے شہر کیوٹفجل میں ہے اور یہ لنڈ ہیجم آرکیٹکٹس کے فن کا نمونہ ہے۔
شاہ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر

،تصویر کا ذریعہHufton + Crow

،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کی عمارت کو زھا حدید آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔
انگور کے باغ میں کٹیا

،تصویر کا ذریعہRamón Esteve Estudio

،تصویر کا کیپشنسپین کے فونٹنارس ڈیلس الفورنس میں انگوروں کے باغ میں بنی اس عمارت کو ریمن اسٹیوے سٹوڈیو نے پیش کیا ہے۔
ہاؤس ایموشن

،تصویر کا ذریعہPaolo Consaga

،تصویر کا کیپشناٹلی کے شہر میلان میں فن تعمیر کے اس ہاؤس ایموشن نامی تجریدی نمونے کو ٹبانلیوگلو آرکیٹکس نے پیش کیا ہے اور اسے ایک پلیٹفارم پر ٹیوب سے بنایا گيا ہے۔
اکزیٹر کالج کوہن کواڈرینگل

،تصویر کا ذریعہAlison Brooks Architects

،تصویر کا کیپشنآکسفورڈ یونیورسٹی میں رہائشی اورتعلیمی جگہ فراہم کرنے والے ایگزیٹر کالج کوہن کواڈرینگل کو ایلیسن بروکس آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔
پیٹیو ہاؤس

،تصویر کا ذریعہYorgos Kordakis

،تصویر کا کیپشنگریس کے کارپاتھوس میں تعمیر ہونے والی اس عمارت کا ڈیزائن او او اے کے آرکیٹکٹس نے کیا ہے۔