فن تعمیر سے متعلق فوٹو گرافی کے مقابلے میں شامل چند منتخب تصاویر
یہ تصاویر 47 ممالک سے آئی ہیں ان سب میں سے فاتح تصویر کا اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا۔
مقاملے کےایک جج جیمز ٹمبر لیک کا کہنا تھا ’مجھے یہ تصاویر دیکھ کر بہت مزہ آیا ان میں کئی کام لاجواب ہیں۔‘
عمارتوں کی کیٹیگری
،تصویر کا ذریعہOmer Kanipak
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر عمر کانیپک نے رائل بوٹینک گارڈنز میں وولف گینگ بٹرس کے ڈیزائن کردہ چھتے کی بنائی
،تصویر کا ذریعہBrad Feinknopf
،تصویر کا کیپشنآبرن یونیورسٹی الباما کی یہ تصویر بریڈ فینکنوف نے بنائی۔
،تصویر کا ذریعہRyan Koopmans
،تصویر کا کیپشنسویت دور کا یہ سینیٹوریم کلاشینکو نے ڈیزائن کیا تھا اور اب اس میں کچرا اور آوارہ کتے ہوتے ہیں۔ یہ جارجیا میں ہے اور اس کی تصویر ریان کوپمینز نے بنائی۔
،تصویر کا ذریعہLaurian Ghinitoiu
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے علاقے پیانگ چانگ میں آصف خان کا بنایا ہوا یہ وانٹابلیک پویلیئن جسے عکس بند کیا لوریئن گنیٹیو نے۔
،تصویر کا ذریعہMarius Liutkevicius
،تصویر کا کیپشنسپین کے علاقے یازیا میں فلیٹس کے اس بلاک کی تصویر ماریوس لوتکیویسیوس نے بھیجی۔
بیرونی سجاوٹ کی کیٹیگری
،تصویر کا ذریعہB.R.S.Sreenag
،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں کے ایس ایم آرکیٹیچرز کی بنائی ہوئی اس بلڈنگ کے باہر سوراخ دار لوہے کی جالی کو عکس بند کیا بی آر ایس سریناگ نے۔
،تصویر کا ذریعہHe Zhenuan
،تصویر کا کیپشنبینک آف چائنا ٹاور کا ڈیزائن سکڈ مور، اوونگز اینڈ میرل ایل ایل پی نے تیار کیا تھا۔ ننگ بو میں واقع اس عمارت کی تصویر ہی ژنوان نے بنا کر بھیجی۔
،تصویر کا ذریعہShao Feng
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کے ژوہائی مکاؤ بارڈر پر سرحد عبور کرنے کے لیے بنی عمارت کا ڈیزائن ای سی اے ڈی آئی نے بنایا۔ یہ تصویر شاؤ فینگ نے بنائی ہے۔
اندورنی ساخت کی کیٹیگر
،تصویر کا ذریعہRoman Robroek
،تصویر کا کیپشنکیلین فولڈ سٹیشن کا نیم ترک شدہ بجلی گھر جسے عکس بند کیا ہے رومن روبروک نے۔
،تصویر کا ذریعہJames Newton
،تصویر کا کیپشنلندن میں واقع بلومبرگ کے یورپیئن ہیڈ کورٹر کی عمارت کا یہ ڈیزائن فوسٹر اور ان کے پارٹنرز نے بنایا۔ یہ تصویر جیمز نیوٹن کی ہے۔
،تصویر کا ذریعہAndrew Robertson
،تصویر کا کیپشنسسکیس کی اس دی آؤزے ویلی وایاڈکٹ کو ڈیوڈ موکاٹا نے ڈیزائن کیا اور یہ تصویر بھیجی ہے اینڈریو روبرٹسن نے۔
،تصویر کا ذریعہSuraj Garg
،تصویر کا کیپشنلائج گولیمنز سٹیشن کی یہ چھت سانتیاگو کالٹراوا نے ڈیزائن کی۔ بیلیجئم کے اس سٹیشن کی تصویر سوراج گارگ نے بنا کر بھیجی۔
جگہ کا احساس نامی کیٹیگری
،تصویر کا ذریعہMatthew Portch
،تصویر کا کیپشنپراڈا مارفا ٹیکسس کی یہ عمارت ایلم گرین اور ڈریگسیٹ نے بنائی۔ یہ تصویر میتھو پورچ کی ہے۔
،تصویر کا ذریعہJeff Eden
،تصویر کا کیپشنلندن میں رائل بوٹینکل گارڈنز میں یہ چھتا نما ڈیزائن بھی وولف گینگ بٹرس نے بنایا اور مقابلے کے لیے یہ تصویر جیف ایڈن نے بھیجی۔
،تصویر کا ذریعہAi Qing
،تصویر کا کیپشنچین کے ساحلی علاقے میں یہ گرجا گھر وکٹر آرکیٹیکس نے بنایا اور اس کی یہ تصویر آئی کنگ نے بھجوائی۔
یہ تمام تصاویر مقابلے کے فیصلے کے دن 30 نومبر کو ایمٹسرڈیم میں نمائش کی لیے پیش کی جائیں گی۔