رائل ایئر فورس کے تصویری مقابلے کی بہترین تصاویر

رائل ایئر فورس کے سالانہ تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مقابلے کے لیے 800 سے زائد تصاویر موصول ہوئی تھیں۔ اس میں ایئر فورس کے ملازمین سمیت پیشہ ورانہ اور شوقیہ فوٹو گرافروں نے حصہ لیا۔

رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSenior Aircraftman Nicholas Egan

،تصویر کا کیپشنپائلٹ کو نیچے اتارنے کی معمول کی مشق کے دوران رائل ایئر فورس کے دو ہیلی کاپٹرز بجلی کے ایک فارم کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔ سینیئر ایئر کرافٹ مین نکولکس ایگن نے یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ اُن کی اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور انھیں رائل ایئر فورس کے سال کا بہترین فوٹو گرافر قرار دیا گیا۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSAC Nicholas Egan RAF

،تصویر کا کیپشننولکس ایگن نے شنوک ہیلی کاپٹر کی ایک اور تصویر لی۔ تصویر میں فوجی مشق کے دوران پہاڑ کی چوٹی پر فوجی دستوں کو اتارا جا رہا ہے۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSenior Aircraftman Nicholas Egan

،تصویر کا کیپشنسینیئر ایئر کرافٹ مین نکولکس ایگن کی اس تصویر میں کیلی فورنیا کے عسکری اڈے کے رن وے کی فلائٹ لائن پر شنوک کا منظر۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSAC Matt Aherne

،تصویر کا کیپشنمیٹ ہینری کی اس تصویر میں رائل ایئر فورس فالکن کی ٹیم فضا میں چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSenior Aircraftman Will Drummee

،تصویر کا کیپشنفلائنگ ہاک ٹی ون جیٹ جنھیں ریڈ ایروز کہا جاتا ہے، کی یہ تصویر کیپٹن سٹیو بیسکلے نے اُس وقت لی جب یہ کوالالمپور کے پیٹروناس ٹاور کے قریب سے گزرے۔ ریڈ ایروز کی ٹیم نو پائلٹس اور 100 سے زیادہ ٹیکنیشنز پر مشتمل ہوتی ہے۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSenior Aircraftman Will Drummee

،تصویر کا کیپشنول ڈرومی بحیثیت فوٹوگرافر رائل ایئر فورس سے منسلک ہوئے۔ اس تصویر میں تربیتی مشقوں کے دوران پیدل دستے پہاڑ سے گزر رہے ہیں اور فضا میں فائر سے روشنی ہوئی ہے۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSenior Aircraftman Matty Smith

،تصویر کا کیپشنگروپ 115 ای طیاروں کا شمار رائل ایئر فورس میں معلم کے طور پر ہوتا ہے اور سینیئر ایئر کرافٹ مین نے فضا میں اڑتے چار طیاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہSgt Peter George

،تصویر کا کیپشنشنوک کے اندر سے یہ تصویر سارجنٹ پیٹر جارج نے اس وقت لی جب جہاز مغربی فالیک لینڈ جزیرے پر سے پرواز کر رہا تھا۔ رائل ایئر فورس کے آپریشنز اور مشقوں کی کیٹیگری میں ججوں کو یہ تصویر بہت پسند آئی۔
رائل ایئر فورس

،تصویر کا ذریعہLaurence Platfoot

،تصویر کا کیپشنایئر فورس کالج میں اتبدائی تربیتی کورس میں مشقوں کے بعد وارنٹ آفیسر کریس شو نوٹس لے رہے ہیں۔ ذاتی تصاویر کی کیٹیگری میں یہ تصویر سرفہرست رہی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق فوٹوگرافرز کے نام محفوظ ہیں۔