وکی میڈیا کا فوٹوگرافی مقابلہ

اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہMuhammad Ashar

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ کی شام کے وقت بنائی گئی محمد اشعر کی تصویر کو چھٹی بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے
    • مصنف, شیراز حسن
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

وکی میڈیا کی جانب سے فوٹوگرافی کے کروائے گئے ایک مقابلے میں تین پاکستانی فوٹوگرافروں کی تصاویر دس بہترین تصاویر میں شامل کی گئی ہیں۔

وکی میڈیا کے مطابق 'وکی لوز مونومنٹس 2016' کے عنوان سے منعقد کرائے گئے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 10،748 فوٹوگرافروں نے تقریبا تین لاکھ تصاویر بھیجیں جن میں سے 15 بہترین تصاویر منتخب کی گئی ہیں۔

فوٹوگرافی کے اس مقابلے کو دنیا کا سب سے بڑا فوٹوگرافی کا مقابلہ بھی کہا جاتا ہے۔

اس مقابلے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی انسگر کورنگ کی بنائی ہوئی تصویر کو پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

اسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ کی شام کے وقت بنائی گئی محمد اشعر کی تصویر کو چھٹی بہترین تصویر قرار دیا گیا۔

دس بہترین تصاویر میں پاکستان کی دوسری تصویر ضلع بہاولپور میں اوچ کے مقام پر واقع بی بی جیوندی کے مقبرے کی تصویر ہے۔ اسامہ شاہد کی بنائی ہوئی یہ تصویر مقابلے کی آٹھویں بہترین تصویر ہے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں‌ نویں صدی میں تعمیر کردہ قلعہ دراوڑ کی تحسین شاہ کی بنائی ہوئی تصویر مقابلے کی دسویں بہترین تصویر ہے۔

برلن

،تصویر کا ذریعہAnsgar Koreng

،تصویر کا کیپشنجرمنی کے دارالحکومت برلن کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی انسگر کورنگ کی بنائی ہوئی تصویر کو پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا

وکی میڈیا کے مطابق یہ منتخب تصاویر 42 ممالک کی بہترین ثقافتی ورثے کی عکاس ہیں۔

اس مقابلے کا آغاز سنہ 2010 میں ہوا تھا جس میں وکی میڈیا کامنس کے ذریعے تصاویر بھیجی گئی تھیں۔

وکی میڈیا کا کہنا ہے یہ تصاویر ان ممالک کی قومی یادگاروں سے متعلق مضامین کے ساتھ تصویری جھلک پیش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور بلا کسی لائسنس کے دستیاب ہیں۔

وکی میڈیا کے مطابق اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کامنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے۔

البرٹ ہال

،تصویر کا ذریعہColin

،تصویر کا کیپشنمقابلے کی دوسری بہترین تصویر۔ کولن کی بنائی برطانیہ کے رائل البرٹ ہال کا اندرونی منظر کی تصویر
راک لائیٹ ہاؤس

،تصویر کا ذریعہRichard J Smith

،تصویر کا کیپشنتیسرے نمبر پر رچرڈ جے سمتھ کی برطانیہ میں پیرچ راک لائیٹ ہاؤس کی بنائی ہوئی تصویر رہی
اٹلی

،تصویر کا ذریعہLara Zanarini

،تصویر کا کیپشنچوتھی بہترین تصویر لارا زنرینی کی اٹلی میں ایمیلیا رامگنا کی چوٹیوں کی بنائی ہوئی تصویر رہی۔
تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہJanepop Atirattanachai

،تصویر کا کیپشنپانچویں بہترین تصویر جینپوپ اترتناچئی کی تھائی لینڈ کے معروف واٹ ارن بودھ خانقاہ کی تصویر قرار دی گئی۔
برازیل

،تصویر کا ذریعہGastão Guede

،تصویر کا کیپشنساتویں نمبر پر برازیل کے صدارتی محل اور اس کے گردنواح کے منظر کی عکاسی کرتی ہوئی گستاؤ گوڈیس کی تصویر رہی۔
اوچ

،تصویر کا ذریعہUsamashahid433

،تصویر کا کیپشنآٹھویں بہترین تصویر ضلع بہاولپور میں اوچ کے مقام پر واقع بی بی جیوندی کا سنہ 1493 میں مقبرے کی تصویر ہے۔
سلوواکیا

،تصویر کا ذریعہVolodka22

،تصویر کا کیپشنجبکہ نویں بہترین تصویر سلوواکیا میں زلیچوف میں 14 صدی میں تعمیر کردہ سینٹ لارنس چرچ کو قرار دیا گیا جس کی ولوڈکا نے سرد موسم میں خوبصورت انداز میں عکس بندی کی۔
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہTahsin Shah

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں‌ نویں صدی میں تعمیر کردہ قلعہ دراوڑ کی تحسین شاہ کی بنائی ہوئی تصویر مقابلے کی دسویں بہترین تصویر ہے۔