تصاویر: آئی ایم فوٹوگرافی ایوارڈز میں دنیا بھر سے بھیجی گئی تصاویر

تخلیقی کمیونٹی آئی ایم نے اپنے سالانہ تصویری مقابلے کے 100 فائنلسٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ 10 موضوعات میں تقسیم اس مقابلے میں 150 ممالک سے ایک لاکھ فوٹوگرافرز نے تقریباً 10 لاکھ تصاویر بھیجیں۔

اکتوبر میں شارٹ لسٹ ہونے والی تصاویر کو برلن کے فوٹو وویک کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا اور ہر کیٹیگری کے فاتح اور اس سال کے بہترین فوٹوگرافر کا اعلان کیا جائے گا۔

فائنل کے لیے منتخب ہونے والی کچھ تصاویر یہ ہیں:

جنگلی گھوڑے

Horses at a festival in Galicia

،تصویر کا ذریعہDavid López Fernández

یہ تصویر فوٹو جرنلسٹ کے موضوع میں شامل کی گئی۔ اسے ڈیوڈ لوپیز فرنینڈس نے سپین کے علاقے گیلیشیا میں ’آ راپا دس بیستس‘ کے روایتی تہوار کے دوران کھینچا۔

اس تہوار میں سال بھر آزاد پھرنے والے نیم جنگلی گھوڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پھر ان کے مالک انھیں صاف کرتے ہیں، گردن کے بال کاٹتے ہیں، اور نوزائیدہ گھوڑوں پر نشان لگاتے ہیں۔

نوجوان پیروکار

Buddhist novices in China

،تصویر کا ذریعہSandra Morante

ٹریولر کیٹگری میں منتخب ہونے والی سینڈرا مورانٹ نے یہ تصویر چین کے صوبہ سیچوان کے علاقے لارونگ گار کے ایک مندر میں کھینچی۔ تصویر میں بدھ مت کی تربیت حاصل کرنے والا ایک نوجوان تقریب کے دوران فوٹوگرافر کو دیکھ رہا ہے۔

روحوں کا ملاپ

Woman and statue

،تصویر کا ذریعہCaterina Theoharidou

تخلیقی کیٹگری میں کترینہ تھیوہارڈو نے یہ تصویر اٹلی سے بھیجی ہے۔ ان کے مطابق اس تصویر کا موضوع ’دو روحوں کا ملاپ‘ ہے۔

سکیٹ بورڈنگ

Skateboarders in Soweto, South Africa

،تصویر کا ذریعہKarabo Mooki

سکیٹ بورڈنگ کے بارے میں کرابو مُوکی کی یہ تصویر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے سویتو میں لی گئی۔ اس میں سکیٹ بورڈنگ کرتے نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

’نہ چاہتے ہوئے‘

Portrait of a woman

،تصویر کا ذریعہKaterina Mavrodi

Short presentational transparent line

کترینہ ماوروڈی نے یہ تصویر روس سے بھیجی۔ اسے پوٹریٹسٹ کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

تصویر کا موضوع ’نہ چاہتے ہوئے‘ ہے اور اس میں وکٹورین آرٹ اور جدید فن کے منفرد پہلوؤں کو آپس میں ملایا گیا ہے۔

آدمی، اونٹ اور پرندے

Man, camel and birds

،تصویر کا ذریعہDimpy Bhalotia

ڈمپی بھالوٹیا کی یہ تصویر انڈیا کے راجستھان میں اونٹ کے میلے کی ہے۔ ٹریولر کیٹگری کی اس تصویر میں ایک آدمی، اس کے اونٹ اور پس منظر میں پرندوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Bubble, hand and cactus

،تصویر کا ذریعہJumo Avilés

تخلیقی کیٹیگری میں جومو ایولیز نے تحفظ، دیکھ بھال اور نزاکت کے تصورات کو استعمال کرتے ہوئے قدرت کے ساتھ ہمارے موجودہ تعلق کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

Freediver

،تصویر کا ذریعہKohei Ueno

Short presentational transparent line

گریٹ آؤٹ ڈور کیٹیگری میں کوہائی اینو کی لی گئی اس تصویر میں انڈونیشیا میں ہونے والی 2018 اے اے ایس فری ڈائیونگ ڈیپتھ چیمپیئن شپ میں شریک ایک فری ڈائیور کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Commuters on a train

،تصویر کا ذریعہGaile Juknyte

Short presentational transparent line

گیل جکنائٹ نے یہ تصویر جاپان کے شہر شنجوکو میں ایک مصروف میٹرو ٹرین کے اندر لی۔ اسے سٹریٹ فوٹوگرافی کے سیکشن میں شامل کیا گیا۔

Men in a religious procession

،تصویر کا ذریعہMarlon Villaverde

میرلون ولاورڈ نے فلپائن میں اپنے آبائی شہر لکبان میں مقدس ہفتے کے جلوس کے دوران یہ تصویر لی جسے فوٹو جرنلسٹ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

batik craft maker in Indonesia

،تصویر کا ذریعہBimo Pradityo

بیمو پرادیتیو نے انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتہ میں لی گئی ایک دستکار کی یہ تصویر موبائل فوٹوگرافر کی کیٹیگری میں جمع کروائی۔

Half an orange in a broken bowl

،تصویر کا ذریعہCecilia Di Paolo

Short presentational transparent line

’فوڈی‘ کیٹیگری میں سیسیلیا ڈی پاؤلو کی اینٹری ہر سال ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے اور سب کچھ از سرِ نو شروع کرنے کے بارے میں ان کے احساسات کی عکاسی کرتی ہے۔

Models in Canary Wharf, London

،تصویر کا ذریعہReinold Aryee

یہ تصویر رینولڈ آریئی نے لندن میں کینیری وارف میں ایک پورٹریٹ شوٹ کے بعد لی تھی اور اسے آرکیٹیکٹ کیٹیگری میں جمع کروایا گیا تھا۔

woman part-hidden in white cloth

،تصویر کا ذریعہTika Jabanashvili

Short presentational transparent line

تیکا جباناشویلی کی موبائل فون سے لی گئی یہ تصویر آٹو پوٹریٹ کے عنوان سے ایک سیریز کا حصہ ہے اور اسے ’منیملسٹ‘ کیٹیگری میں رکھا گیا۔

تمام تصاویر متعلقہ فوٹوگرافرز کی ملکیت ہیں۔