تصاویر: طائرانہ نگاہ سے

ڈرون سے لی گئی تصاویر کے سالانہ مقابلے میں جیتنے والی تصاویر ڈرونسٹاگرام نامی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

اس مقابلے کے لیے ہزاروں تصاویر بھجوائی گئی تھیں۔ مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ نیشنل جیوگرافک کے ڈپٹی ڈائریکٹر پیٹرک وٹّی، نیشنل جیوگرافک کے فرانس فوٹو ایڈیٹر ایمینیولا ایسکول اور ڈرونسٹا گرام کی ٹیم نے کیا۔

یہاں چار مختلف شعبوں میں انعام یافتہ تصاویر پیش کی جا رہی ہیں۔

قدرت

Lavender field in Provence, France

،تصویر کا ذریعہJ Courtial

،تصویر کا کیپشنلیوینڈر کے کھیت میں لی گئی جے کورٹیل کی تصویر نے نیچر یعنی ’قدرت‘ کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی خالص منظر کی تلاش میں ویلنسول گیا جہاں میں ڈوبتے سورج کے ساتھ کوئی تصویر بنا سکوں۔ میں یہ بھی جانتا تھا کہ ان دنوں کٹائی کا موسم تھا اس لیے میں نے انتہائی صبر کے ساتھ کسی ٹریکٹر کے وہاں آ کر کام کرنے کا انتظار کیا۔ کیونکہ کٹائی کا یہ منظر اوپر سے دیکھنے میں بہت خوشگوار لگتا ہے۔
A road in Transylvania, Romania.

،تصویر کا ذریعہCalin Stan

،تصویر کا کیپشندوسرا انعام کلن سٹان کو ملا۔ ان کا کہنا تھا رومانیہ کی یہ سٹرک وہاں کے سابق حکمران کاؤنٹ ڈریکولا کے جائے پیدائش کی جانب جاتی ہے۔ ان کا قول ہے کہ وہ رات کو اپنے ملک کو اسی طرح سے دیکھتے ہیں۔
Sea ice formation in east Greenland, February 2017.

،تصویر کا ذریعہFlorian

،تصویر کا کیپشنتیسرا انعام حاصل کرنے والی فلوریئن کی اس تصویر میں سمندر کی برف سے بنے دلکش نقش ہیں۔

شہری زندگی

The high-rise buildings of Dubai

،تصویر کا ذریعہBachirm

،تصویر کا کیپشنشہروں کے زمرے میں پہلا انعام بیکرم کی اس تصویر کو ملا جس میں دبئی کی بلند عمارتوں کو فضا سے عکس بند کیا گیا ہے۔
Window cleaners working on the Mercury City Tower in Moscow, Russia.

،تصویر کا ذریعہAlexeygo

،تصویر کا کیپشنایلیکسیگو نے ماسکو کی ایک بلند عمارت کے شیشے صاف کرنے والوں کو عکس بند کیا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔
Urban environment, Madrid, Spain.

،تصویر کا ذریعہLuckydron

،تصویر کا کیپشنلکیڈرون نے مڈریڈ سپین کی اس تصویر کو امن کا نام دیا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔

لوگ

A person poses on the ground at a tennis court.

،تصویر کا ذریعہMartin Sanchez

،تصویر کا کیپشنمارٹن سینچز کی اس تصویر نے لوگوں سے متعلق زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ اس تصویر کا عنوان تھا لکیر کا اختتام۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ نئی دنیا کے نقطۂ نظر سے چلتے ہیں آپ بھول جاتے ہیں کہ اوہر کیا ہے اور نیچے کیا۔
A picture of a woman harvesting water lilies in a pond in the Mekong Delta in Vietnam

،تصویر کا ذریعہhelios1412

،تصویر کا کیپشنویتنام میں کنول کے پھول کاشت کرتی ہوئی اس خاتون کی تصویر نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ یہ تصویر ہیلس 1412 نے بنائی۔
La Vijanera, a winter masquerade that takes place in the town of Silio, in Cantabria, Spain.

،تصویر کا ذریعہfeelingmovie

،تصویر کا کیپشنفیلنگ مووی کے عنوان سے بھیجی گئی اس تصویر نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ یہ تصویر سپین میں سردیوں میں منعقد ہونے والے لا ویجانیرا کے تہوار کے موقعے پر لی گئی۔

تخلیق کاری

اس سال ڈرونسٹاگرام نے تخلیقی تصاویر کے نام سے ایک نئے زمرے کا اضافہ کیا تھا۔

Two cows take their morning drinks as their shadows are cast across the water.

،تصویر کا ذریعہLukeMaximoBell

،تصویر کا کیپشنلیوک میکزیمو کی اس تصویر میں صبح کے وقت پانی پینے آنے والے گائے اور ان کے سائے عکس بند کیے گئے۔
A couple lie on sand near a pram.

،تصویر کا ذریعہmacareuxprod

،تصویر کا کیپشنتھیبالٹ بیگویٹ نے اپنی اس تصویر کے ساتھ کہا کہ میں ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں اور یہ تصویر دوستوں اور خاندان والوں کو یہ خبر دینے کا بہترین طریقہ ہے۔ یہ طریقہ ہم نے پرانی سکول ویڈیو گیمز سے اخذ کیا۔
An image created in the sand representing Ugo in difficulty in the open sea

،تصویر کا ذریعہRga

،تصویر کا کیپشنتخلیق کاری کے زمرے میں انعام پانے والی ایک اور تصویر میں ساحل کی ریت پر بنے عکس کو چنا گیا۔ یہ تصویر رگا نے بنائی اور اس میں کھلے سمندر میں درپش مشکلات کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

تمام تصاویر ڈرونسٹاگرام سائٹ سے لی گئی ہیں۔ dronestagr.am

.