2018 کی متاثر کن تصاویر

تصاویر فراہم کرنے والی کمپنی گیٹی امیجز نے سال 2018 کی پسندیدہ تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

A young man in a Yemen conflict zone crouches whilst holding a gun

،تصویر کا ذریعہAndrew Renneisen / Getty Images

،تصویر کا کیپشنکسی جنگ زدہ علاقے میں اچھی پورٹریٹ کھینچنا آسان نہیں۔ یہ لڑکا ہائی سکول کا طالب علم دکھائی دیتا ہے، لیکن ان کی جدوجہد اس تصویر سے نمایاں ہے۔ ان کا تعلق یمن سے ہے جو جنگ سے بری طرح تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
Theresa May departs from a meeting in Salzburg

،تصویر کا ذریعہSean Gallup / Getty Images

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا استعارہ یہ تصویر ہے جس میں برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے دوسرے یورپی رہنماؤں سے الگ تھلگ نظر آ رہی ہیں۔
A two-year-old girl cries as her mother is searched and detained against a vehicle near the U.S.-Mexico border.

،تصویر کا ذریعہJohn Moore / Getty Images

،تصویر کا کیپشنامریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک خاتون کی تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ ان کی دو سالہ بچی رو رہی ہے۔ جنوبی امریکہ سے بہت سے پناہ گزین بہتر زندگی کی امید لے کر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
Kristin Stewart takes off her Christian Louboutin heels on the Cannes Film Festival Red Carpet

،تصویر کا ذریعہAndreas Rentz / Getty Images

،تصویر کا کیپشنکین فلمی میلے کی روایت ہے کہ سرخ قالین پر خواتین کو اونچی ایڑھی کے جوتے لازمی طور پر پہننا ہوں گے۔ تاہم امریکی اداکارہ اور ماڈل کرسٹن سٹیورٹ نے قالین پر چلتے ہوئے اپنے جوتے اتار کر یہ روایت پاش پاش کر دی۔
People play golf as an ash plume rises in the distance from the Kilauea volcano on Hawaii's Big Island

،تصویر کا ذریعہMario Tama / Getty Images

،تصویر کا کیپشنہوائی میں آتش فشاں آنا روزمرہ کا معمول ہے اس لیے وہاں معمول کی زندگی جاری رہتی ہے۔
Paul Pogba holds the World Cup

،تصویر کا ذریعہDavid Ramos - FIFA / Getty Images

،تصویر کا کیپشنفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروئشیا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس تصویر میں فرانس کے کھلاڑی پوگبا میچ کے بعد ٹرافی لیے کھڑے ہیں۔
Lady Gaga performs at the 2018 Grammy Awards

،تصویر کا ذریعہKevin Winter / Getty Images

،تصویر کا کیپشنلیڈی گاگا 2018 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران۔ فوٹوگرافر کیون ونٹر نے یہ لمحہ یوں مقید کر لیا کہ شاہکار بن گیا۔