خوفناک طوفان ’ڈوریئن‘ بہاماس سے ٹکرا گیا، چار امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان

ڈوریئن سے تباہی

،تصویر کا ذریعہReuters

بہاماس میں سمندری طوفان ڈورئین کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق سمندری طوفان ڈوریئن کے بہاماس کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد وہاں پر ایسی تباہی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم ہربرٹ مِنس کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں کی تصدیق شمال مشرقی جزیرے اباکو میں ہوئی ہے جو طوفان سے بری طرح متاثر ہے۔

وزیراعظم ہربرٹ مِنس کا کہنا ہے کہ بہاماس سے ٹکرانے کے بعد بھی بحرالکاہل کی تاریخ کا یہ دوسرا بڑا طوفان ’انتہائی خطرناک‘ ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس کے مطابق خدشہ ہے کہ بہاماس میں اس طوفان سے تقریباً 13 ہزار مکانات پوری طرح تباہ ہوئے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔

YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

YouTube پوسٹ کا اختتام

یہ بھی پڑھیے

بہاماس سے آنے والے تصاویر میں سیلابی ریلوں، تباہ گاڑیوں اور کئی مقامات پر جڑ سے اکھڑے ہوئے درختوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جب سے سمندری طوفانوں کا ریکارڈ جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، ڈرویئن بہاماس کے ساحلوں سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ طوفان خطرناک حد تک امریکہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب پہنچنے والا ہے۔

جب ڈوریئن بہاماس سے ٹکرایا تو اس وقت تک یہ درجہ پانچ کا طوفان بن چکا تھا، تاہم اب اس کی شدت میں کمی آ گئی ہے اور اسے کیٹیگری چار کا طوفان سمجھا جا رہا ہے۔ سمندری طوفانوں پر نظر رکھنے والے امریکی مرکز ’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب اس طوفان کی رفتار تقریباً 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو چکی ہے۔

ڈوریئن

امریکی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈوریئن اپنا راستہ تھوڑا سا بھی تبدیل کرتا ہے، تو یہ ریاست فلوریڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

ڈوریئن کے بہاماس سے ٹکرانے سے قبل مقامی حکام نے خبردار کیا تھا کہ طوفان کی موجیں 23 فٹ اونچی اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

bahamas dorian winds
،تصویر کا کیپشنتیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے بہاماس جزیرے کو متاثر کیا ہے

تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے بہاماس جزیرے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اتوار کے روز دوپہر کے وقت (16:00 GMT) طوفان ٹکرانے کے بعد بہاماس کے جزیروں میں کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

مقامی رہائشیوں نے سیلاب کے پانی کو گھروں کا گھیراؤ کرتے اور ان کی چھتیں اڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

ڈورین آہستہ آہستہ مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور مشرقی امریکی سمندری حدود والے علاقے اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

طوفان

امریکی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولائنا اور شمالی کیرولائنا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ان ریاستوں کے رہائشی علاقوں کو خالی کر رہے ہیں۔

امریکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمندی طوفان ڈوریئن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے اس طوفان کے پیش نظر اپنا دورہ پولینڈ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

اپنی ٹویٹ میں انھوں نے اس طوفان کے راستے میں آنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکہ کے قومی طوفان مرکز(این ایچ سی) کا کہنا ہے کہ جدید ریکارڈ کے مطابق یہ ’انتہائی خطرناک‘ طوفان اس علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان ہے۔

ڈوریئن

،تصویر کا ذریعہReuters

مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز یا منگل کی رات سمندری طوفان ڈوریئن امریکی ریاست فلوریڈا کے مشرقی ساحل کے قریب تر پہنچ جائے گا۔

میامی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اورلینڈو میں ڈزنی ورلڈ سمیت مشہور مقامات کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ طوفان کی ’قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔‘ ساحلی شہر میامی میں بھی حکام نے بجلی سے چلنے والے کرایے کے سکوٹروں کو سڑکوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

پانچویں درجے کا طوفان