جاپان میں سمندری طوفان جیبی سے شدید تباہی، اہم ہوائی اڈہ بند

،ویڈیو کیپشن172 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی
مطالعے کا وقت: 3 منٹ

جاپان میں آنے والے جان لیوا جیبی طوفان کے بعد ایک اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں پھنسے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

کانسائی ایئرپورٹ کو، جو کہ اوساکا، کوبے اور کیوٹو کے لیے اہم ٹرانسپورٹ کا ذریعہ ہے، اس وقت بند کر دیا گیا جب اسے زمین سے ملانے والے پل کے ساتھ ایک کشتی ٹکرائی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔

جاپان میں گذشتہ 25 سال میں آنے والے شدید ترین سمندری طوفان جیبی میں اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جیبی طوفان نے ملک کے مغربی علاقوں میں تباہی مچائی ہے اور کیوٹو اور اوساکا جیسے بڑے شہروں میں نقصان پہنچایا ہے۔

ہوائی پروازیں، ٹرینیں اور کشتیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ اوساکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پھنسے ہزاروں مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ہواؤں کی شدت میں کمی آرہی ہے اور اس کا رخ شمال کی جانب ہے تاہم لوگوں کو تودے گرنے اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیہیدے سوگا کے مطابق طوفان سے کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اوساکا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناوساکا میں تیز ہواؤں سے گاڑیاں الٹ گئیں
ہوائیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنلوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تلقین کی گئی ہے

بدھ کی صبح 12 لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر میجنمنٹ ایجنسی کے مطابق 30 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا سخت حکم دیا گیا ہے تاہم یہ لازمی طور پر انخلا کا حکم نہیں ہے۔

Presentational white space
اوساکا میں طوفان سے تباہی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناوساکا میں طوفان سے تباہی
طوفان سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنطوفان سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
کوبے میں طوفان سے الٹنے والی گاڑیاں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکوبے میں طوفان سے الٹنے والی گاڑیاں
کوبے میں ساحل سے ٹکرانے والی کشتی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوبے میں ساحل سے ٹکرانے والی کشتی

سوشل میڈیا میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں 100 میٹر بلند ایک فیرس ویل جھولے تو ہوا سے تیزی کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کو بند کیا ہوا تھا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

Presentational white space

طوفان سے 20 لاکھ سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سکول اور دفاتر بند ہیں۔

نوگویا اور اوساکا میں بین الاقوامی پروازوں سمیت 800 کے قریب پروازیں معطل ہوئی ہیں۔

کنسائی ہوائی اڈے کے پانی میں ڈوبے رن وے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکنسائی ہوائی اڈے کے پانی میں ڈوبے رن وے
Presentational white space

بدھ کو اوکاسا کے کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پھر پھنسے مسافروں کو کشتی کے ذریعے ایک اور مقامی ہوائی اڈے تک پہنچایا گیا ہے۔

یہ ہوائی اڈہ ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے اور تقریبا 3000 افراد ہوائی اڈے پر اس وقت پھنس گئے تھے جب اور ایک ٹینکر کے ٹکرانے سے اس کو ساتھ ملانے والا پل ٹوٹ گیا تھا۔

کنسائی ہوائی اڈے کے پل سے ایک ٹینکر ٹکرا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکنسائی ہوائی اڈے کے پل سے ایک ٹینکر ٹکرا گیا تھا
جزیرے کو زمین سے ملانے والے پل کا منظر

،تصویر کا ذریعہKyodo/via Reuters

،تصویر کا کیپشنجزیرے کو زمین سے ملانے والے پل کا منظر

بدھ کو ہوائی اڈے کے رن ویز اور زیر زمین کمروں میں پانی بھرگیا تھا۔

یہ طوفان منگل کو ساحل سے ٹکرایا تھا

،تصویر کا ذریعہKyodo/via Reuters

،تصویر کا کیپشنیہ طوفان منگل کو ساحل سے ٹکرایا تھا
Presentational white space